دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
الیکشن کمیشن نے تنویر الیاس کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں نااہل قرار دیا تھا۔عدالت نے نئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو لکھا تھا۔آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کو توہین عدالت نااہل قرار دیا تھا اورعدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھاتھا۔

واپس کریں