دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کورونا، حکومت نے شادی تقریبات کے لئے نئے ضوابط جاری کر دیئے
No image اسلام آباد۔ حکومت کی طرف سے شادی کی تقریبات کے حوالے سے نئے '' ایس او پیز'' جاری کئے گئے ہیں اور ان کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔جاری کردہ نئے '' ایس او پیز'' کے تحت '' ان ڈور'' شادی کی تقریب میں تیس سو افراد جبکہ '' آئوٹ ڈور'' میں پانچ سو افراد شرکت کر سکیں گے اور ضوابط کی خلاف ورزی پہ شادی ہال کو بند کر دیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابقنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا کا پھیلا ئوروکنے شادی کی تقریبات، شادی ہالز کے لئے ضوابط(ایس او پیز)جاری کئے ہیں ۔کورونا سے بچائو کے مقصد سے ان ضوابط کے مطابق شادی ہالز میں تقریب کا دورانیہ دو گھنٹے ہو گا اور رات دس بجے کے بعد تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد ستمبر سے شادی ہال کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔
واپس کریں