دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے دبنگ وزیر اعظم تنویر الیاس کو کل طلب کر لیا
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزادکشمیر کی دونوں بڑی عدالتوں نے آج وزیراعظم سردارتنویرالیاس کے عدلیہ بارے مبینہ توہین آمیز کلمات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں کل بروزمنگل ہائی کورٹ میں صبح 10:30 اور سپریم کورٹ میں دن 12:30بجے اثالتا پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کرنے کے الگ الگ نوٹس جاری کئے ہیں۔
آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم تنویر الیاس نے پبلک میٹنگز میں اعلی عدلیہ کے خلاف بات کرتے ہوئے توہین آمیز اور غیر مہذب الفاظ کا استعمال کیا اور ان کی یہ تقریر اخبارات میں بھی شائع ہوئی۔نوٹس میں ایک اخبار میں شائع ہیڈنگ کا عکس بھی دیا گیا ہے جس کے مطابق وزیر اعظم تنویر الیاس نے ججز کو دھمکیاں دیتے ہوئے دھواں نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ججز کونسل نے اس سنگین معاملے کے پیش نظر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ عدلیہ کے وقار اور عدالتی کی اتھارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، لہذا توہین عدالت کے نوٹس سے پہلے وزیر اعظم تنویر الیاس کل صبح ساڑھے بارہ بجے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے آزاد کشمیر عدلیہ کے ججز کے خلاف بیان دینے پہ وزیراعظم آزاد کشمیرتنویرالیاس کو کل،11اپریل کو وضاحت پیش کرنے کے لئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے ۔
واپس کریں