دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیریوں کے مقبول عام معروف رہنما کفائت مقبول علائی کا یوم شہادت9 اپریل،10اپریل بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد کشمیری فریڈم فائٹرز اور نہتے شہری شہید ہوئے تھے
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف کشمیریوں کی آزادی کی مزاحمتی تحریک میں9اور10اپریل کے دن کوایک بڑے نقصان اور دکھ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے اس دن کشمیریوں کے معروف اور مقبول عام رہنما کفائت مقبول الائی بھارتی فوج کے ساتھ ایک طویل جھڑپ میں شہید ہوئے۔،مقبول علائی نوے کی دہائی کے شروع میں بھارت کے خلاف شروع ہونے والی بے نظیر مزاحمتی تحریک آزادی کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
9اور 10 اپریل کو بھارتی فوج سے جھڑپوں اور لال چوک میں بھارتی فوج کی طرف سے عمارات کو آگ لگانے کے واقعات میں 125سے زائد کشمیری شہید ہوئے تھے۔ اسی دن بھارتی فوج نے سرینگر کے لال چوک میں ایک سو سے زائد کشمیریوں کو شہید اور درجنوں کی تعداد میں رہائشی اور کمرشل عمارات کو آگ لگا کر خاکستر کر دیا تھا۔کشمیری اپنے پر فخر رہنما مقبول علائی کا یوم شہادت ہر سال عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کے لئے مقبو ل علائی کی گرانقدر خدمات او رکردار کو خراج تحسین عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔کشمیری رہنما مقبول علائی ' بی ایس ایف' کے ساتھ ایک طویل جھڑپ میں اپنے متعدد ساتھیوں سمیت شہید ہوئے تھے اور ان کی شہادت پہ مقبوضہ کشمیر کے تمام فوجی کیپموں میں جشن منایا گیا اور شراب پارٹیاں منعقد ہوئیں۔ مقبول الائی کی شہادت پہ بھارت فوج نے دعوی کیا تھا کہ آج انہوں نے تحریک آزادی کو ایک بڑا نقصان پہنچایا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے1993 میں آج ہی کے دن سرینگر کے مرکزی علاقے لال چوک میں درجنوں نہتے کشمیریوں کو شہید اور درجنوں مکانات ، دکانوں اورکمرشل عمارتوں کو نذرآتش کردیا تھا۔بھارتی پیراملٹری فورسزنے 10اپریل 1993کو لال چوک سمیت سرینگر کے ایک بڑے علاقے کو نذر آتش کر دیا تھاجس کے نتیجے میں60سے زائد مکانات، پانچ تجارتی عمارتیں، 150دکانیں، دو سرکاری عمارتیں، درگاہیں اوراسکول مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔ اس واقعے میں 47معصوم شہری زندہ جل گئے تھے اس کے ساتھ ہی بھارتی فوج سے جھڑپوں میں بھی بڑی تعداد میں کشمیری حریت پسند شہید ہوئے تھے اور مجموعی طورپر اس دن 125سے زائدافراد شہید ہوئے تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔کشمیروی اپنے شہید فریڈم فائٹرزپہ فخرکرتے ہیں۔
واپس کریں