دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انڈین تھنک ٹینک سنیٹر فار پیس اینڈ پراگریس کی تقریب میں بھارت میں متعین پاکستان ایمبسی کے منسٹر پولیٹکل افیئرز اعزاز خان کی شرکت، اہم انکشافات
No image نئی دہلی(کشیر رپورٹ) بھارت کے ایک تھنک ٹینک'' سنیٹر فار پیس اینڈ پراگریس '' کی طرف سے منعقد کی گئی افطار پارٹی میں بھارت میں پاکستان کے سفارت خانے میں متعین منسٹر پولیٹکل افیئرز اعزاز خان نے بھی شرکت کی۔'' سنیٹر فار پیس اینڈ پراگرس '' میںاو پی شاہ،منی شنکر آئیر اور را کے سابق سربراہ اے ایس دلت بھی شامل ہیں اور وہ بھی اس تقریب میں شریک تھے۔
شاردہ پیٹھ کمیٹی کے سربراہ رویندرا پنڈتیا نے ایک ٹوئٹر سپیس میں بتایا کہ اس موقع پر اعزاز خان کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی،اعزاز خان نے انہیں بتایا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے، وہ نیدرلینڈ متعین رہے،سوال پہ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار شاردہ بھی گئے ہیں اور انہوں نے اس کی تصاویر بھی دکھائیں،رویندرا پنڈتیا کے مطابق اعزاز خان نے کہا کہ سول سوسائٹی کے کہنے پر حکومت بھی اس معاملے پہ غور کر رہی ہے۔ایک دوسرے بھارتی شخص نے کہا کہ پاکستان کے سابق سفیر نے شاردہ پیٹھ کے معاملے میں دوہرا معیار ظاہر کیا ہے ، رویندرا پنڈتیا کے مطابق اس شخص کی اس بات پہ اعزاز خان نے اعتراض کیا۔روندرا پنڈتیا نے مزید کہا کہ اس موقع پہ اے ایس دلت نے انکشاف کیا کہ
India will bail out Pakistan in the present crisis and in return India will get some favours
رویندرا پنڈتیا نے کہا کہ مجھے بھارت کی ایکسٹرنل منسٹری کی طرف سے کنفرم کیا گیا ہے کہ ابھی تک بھارت نے ایل او سی پرمٹ کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اسے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے یا قائم رکھا جائے۔رویندرا پنڈتیا نے کہا کہ میں جلد ہی پاکستان ایمبسی جا رہا ہوں،وہاں شاردہ پیٹھ کے حوالے سے میمورنڈم دیا جائے گا اور میں اعزاز خان کو شاردہ کے بارے میں اپنی کتاب بھی دوں گا۔
واپس کریں