دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ّ''مال مفت ،دل بے رحم ''۔آزاد کشمیر حکومت ساڑھے چھ کروڑ مالیت کی انتہائی مہنگی ، پرتعیش مرسیڈیز بنز خرید رہی ہے
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر حکومت نے ایک نئی مرسیڈیز بنز کارخریدنے کے لئے اخبار میں اشتہار دیا ہے جس کی قیمت تقریبا ساڑھے چھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔یہ معلوم نہ ہو سکا کہ آزاد کشمیر حکومت یہ انتہائی مہنگی اور لگژری کار کس شخصیت کے لئے خرید رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے محکمہ سروسز کی طرف سے 3اپریل کو اخبارات میں شائع ایک اشتہار کے مطابق ایک نئی مرسیڈیز بنز کار، ایس580، ای ایل اے ایم جی لائن پریمئر پلس ایگزیکٹیو ماڈی2022-23، زیرو میٹر، بلیک مٹیلک کی خریداری کے لئے18اپریل تک ٹینڈر طلب کیا گیا ہے ۔یہ معلوم نہ ہو سکا کہ یہ کار کس حکومتی شخصیت کے لئے خریدی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے چند ماہ قبل ایک ارب سے زائد کی گاڑیاں وزراء اور معاونین خصوصی کے لئے خریدی تھیں۔اس لگژری کار کی قیمت تقریبا ساڑھے چھ کروڑ روپے ہے اور سرکاری خریداری میں اس پر عائید ٹیکس سے اس کی خریداری کی قیمت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
واپس کریں