دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کےدارلحکومت مظفرآباد میں عید فیسٹیول 27سے29اپریل تک منعقد ہو گا۔سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)07اپریل2023 ۔آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق مظفرآباد میں 27سے29اپریل تک عید فیسٹیول کا انعقاد ہوگا۔محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ اور محکمہ سپورٹس،یوتھ اینڈ کلچر کے زیراہتمام عیدفیسٹیول کی تین روزہ تقریبات میں فیسٹیول کے دوران صوفی نائٹ، پیراگلائیڈنگ ، ریوررافٹنگ ، فوڈ سٹالز ، میراتھن ریس ، کتابوں کی نمائش سمیت دیگر سیاحتی و ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ فیسٹیول کے دوران تاریخی سیاحتی ورثے کو اجاگر کرنے کیلئے مظفرآباد شہر میں خصوصی بس سروس چلائی جائے گی جو شہر میں موجود آرکیالوجیکل سائٹس تک سیاحوں کو لیکر جائے گی ۔ مظفرآباد میں چار نئے کھیلوں کے گراونڈز بنانے جارہے ہیں جبکہ خواتین کیلئے الگ پارک بنارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی ڈی کمپلیکس میں میڈیا کو عید فیسٹیول کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری سیاحت و آثار قدیمہ محترمہ مدحت شہزاد، سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد رقیب، ڈی جی سپورٹس چوہدری مہربان اور ڈپٹی کمشنر مظفرآباد طاہر ممتاز بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ڈائریکٹرزاطلاعات امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سینئرموسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان کےویژن اورانکی ہدایات کے مطابق فیسٹیول کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ عید فیسٹیول تفریح سے بھرپور ہوگا ، عوام الناس زیادہ سے زیادہ اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔ عیدفیسٹیول میں کشمیری کلچراور ثقافت کواجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کوفروغ ملے گا۔عید فیسٹیول کے دوران راولاکوٹ اور میرپور میں بھی ایونٹس ہوں گے ۔ سینر موسٹ وزیر نے اس موقع پر عید فیسٹیول کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ عید فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 27اپریل 2023 کو صبح 10 بجے سپورٹس اسٹیڈیم مظفرآباد میں منعقد ہوگی جس میں خصوصی ٹیبلوز ، پولیس بینڈز ، مارشل آرٹس ،سکاوٹس مارچ کیا جائے گا، مقامی و قومی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ، اسی روز پیرچناسی کے مقام سے پیراگلائیڈنگ جبکہ ائیرپورٹ سے موٹرگلائیڈنگ کی جائے گی ۔ سپورٹس اسٹیڈیم میں شام کو7 بجے سے 10 بجے تک فیسٹیول کی مناسبت سے روایتی گانے پہاڑی ، پنجابی ، گوجری اور شینا اور گلگتی میں پیش کیے جائیں گی ۔
28اپریل کو دریائے جہلم میں واٹررافٹنگ کی جائیگی۔فیسٹیول کے دوران سپورٹس اسٹیڈیم مظفرآباد میں فوڈسٹالز لگائے جائیں جبکہ سکوائش کورٹ مظفرآباد میں چلڈرن فن بھی ہوگا جبکہ مختلف محکمہ جات کی جانب سے بھی اسپورٹس اسٹیڈیم اور ائیرپورٹ کے مقام پر سٹالز لگائے جائیں گے اور جلال آباد گارڈن میں پھولوں کی نمائش کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ مطالعے کی طرف نئی نسل کا رحجان کم ہوتا جارہا ہے اس سلسلہ میں سپورٹس سٹیڈیم میں فیسٹیول کے دوران کتابوں کی نمائش بھی کی جائے گی ۔ خواجہ فاروق احمد نے کہاکہ فیسٹول کے دوران سپورٹس اسٹیڈیم مظفرآباد میں نمائشی کرکٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے جبکہ خورشید الحسن خورشید فٹبال اسٹیڈیم میں فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ رنگارنگ عید فیسٹیول کی اختتامی تقریب ائرپورٹ مظفرآباد میں منعقد ہوگی جبکہ فیسٹول کے آخری روز سپورٹس اسٹیڈیم مظفرآباد میں صوفی نائٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

واپس کریں