دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر، ضلع حویلی کہوٹہ کے ایک گائوں میں مادہ تیندوا نے تین بچوں کو جنم دیا
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر میں ایک مادہ تیندوا نے ایک گائوں کے ایک گھر میں تین بچوں کو جنم دیا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے مادہ تیندوا اور بچوں کو محفوظ مقام منتقل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹی کے گائوں جبی سیداں میں مادہ تیندوا نے ایک بند گھر کے صحن میں تین بچوں کو جنم دیا۔ اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ وہاں پہنچ گیا اور انہوں نے مادہ تیندوہ اور بچوں کو ایک محفوظ مقام پر پہنچا دیا ۔ مادہ تیندوا اور بچوں کی صحت اچھی ہے۔
واپس کریں