دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اسمبلی قرار داد سکینڈل کی صورتحال میں آزاد کشمیر اسمبلی کا خصوصی اجلاس5اپریل کو طلب، صدر آزاد کشمیر خطاب کریں گے
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر اسمبلی کے29مارچ کے اجلاس میں ایک حکومتی رکن اسمبلی کی طرف سے پیش کردہ اور متفقہ طور پر منظور کی جانے والی کشمیر کاز کے منافی اور بھارت کی موافقت میں قرار داد کے سکینڈل کی صورتحال میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ایک خصوصی اجلاس5اپریل کو طلب کیا گیا ہے ،آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری اسمبلی اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے۔اجلاس کل،5اپریل کو دن گیارہ بجے شروع ہو گا۔آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس14اپریل کو منعقد ہونا تھا تاہم اسمبلی قرار داد سکینڈل کی صورتحال میں اب یہ اجلاس5اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

واپس کریں