دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کیا آزاد کشمیر حکومت اور اسمبلی کو بھارت کے 5 اگست2019کے غیرقانونی اقدام کے بعداپنی کوریڈور قراردادکے نتائج وعواقب کااحساس ہے؟ سینٹر مشتاق احمد خان
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) پاکستان پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینٹ کے رکن سینٹر مشتاق احمد خان نے آزاد کشمیر کی ' پی ٹی آئی ' حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کوریڈور قائم کرنے کی قرار داد پہ حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینٹر مشتاق احمد خان نے امریکہ میں مقیم معروف کشمیری شخصیت ڈاکٹر غلام نبی فائی کے اس ' ٹوئٹر' بیان کہ آزاد جموں و کشمیر اسمبلی نے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان راہداری قائم کئے جانے کی مطالبے کی قرارداد منظور کی ہے، کیا یہ تھکن اور غیر ملکی دبائو کے سامنے سر تسلیم خم ہے؟ ، کے جواب میں اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ مجھے خودPTIکی آزاد کشمیرحکومت اورکشمیر اسمبلی کے اس قراردادپرحیرت کے ساتھ دکھ ہواہے۔سینٹر مشتاق احمد خان نے سوال اٹھایا کہ کیا آزادکشمیرحکومت اوراسمبلی کو بھارت کے 5 اگست2019کے غیرقانونی اقدام کے بعداس قراردادکے نتائج وعواقب کااحساس ہے؟کیایہ کشمیرکے حواالے سے باجوہ ڈاکٹرائن کی عملی شروعات ہیں؟کیاPTIاورPDMدونوں مودی کی سہولت کاری کررہے ہیں؟
واپس کریں