دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر اسمبلی اجلاس میں ایک غیر سنجیدہ رکن کی پیش کردہ قرار داد غیر سنجیدہ ماحول میں غیر مناسب طور پر منظور ہوگئی، اگلے جلاس میں اس کا مداوا کیا جائے گا۔ راجہ فاروق حیدر خان
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے29مارچ کے طویل اجلاس کے آخر میں افطاری سے پہلے رکن اسمبلی جاوید بٹ نے غیر سنجیدہ ماحول میں قرار داد پیش کی، اجلاس سے پہلے ارکان اسمبلی کو مہیا کردہ اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں بھی وہ قرار داد شامل نہ تھی اور اسی ماحول میں غیر محسوس انداز میں وہ قرار داد منظور ہو گئی تاہم آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اس غیر مناسب قرار داد کا مداوا کیا جائے گا ۔
سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ایڈیٹر '' کشیر '' اطہر مسعود وانی سے ٹیلی فون پہ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں ایک غیر سنجیدہ رکن کی طرف سے پیش قرار داد غیر سنجیدہ ماحول میں منظور ہو گئی، انہوں نے کشمیریوں کو یقین دلایا کہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں غلط الفاظ والی اس قرار داد کا مداوا کیا جائے گا۔
واپس کریں