دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کاشف میر وزیراعظم آزاد کشمیر کے پریس سیکرٹری متعین، نوٹیفیکیشن جاری
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی)31 مارچ 2023۔ملک کے نامور صحافی و تجزیہ کار خواجہ کاشف میر کو وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ پریس سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے خواجہ کاشف میر نے جرنلزم میں ماسٹرز کر رکھا ہے گزشتہ ایک دہائی کے دوران قومی اور ریاستی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں کام کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ قومی الیکٹرانک میڈیا میں کام کرتے ہوئے انہوں نے خطہ کشمیر کے جملہ مسائل اجاگر کرنے سمیت سیاحت و ثقافت کو خوب پروموٹ کیا۔ خواجہ کاشف میر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر اور سابق چئیرمین ڈیجیٹل کمیٹی رہے جبکہ جڑواں شہروں میں کشمیری صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم کشمیر جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام اور کیپیٹل جرنلسٹ فورم مظفرآباد کے رکن بھی ہیں۔ خواجہ کاشف میر گزشتہ چند سالوں سے سٹیٹ ویوز میڈیا گروپ میں بطور منیجنگ ایڈیٹر کام کرتے آئے ہیں اور مختلف بھارتی ٹی وی چینلز پر بطور تجزیہ کار پاکستان اور کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر آواز اٹھاتے آئے ہیں۔آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی ،کشمیر جرنلسٹ فورم ،نیشنل پریس کلب اسلام آباد ،سینٹرل پریس کلب مظفرآباد اور ممتاز صحافیوں نے خواجہ کاشف میر کی بطور پریس سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس اہم پوسٹ پر اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

واپس کریں