دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کے سنیئر سفارت کا ر عبدالباسط کا آزاد کشمیر اسمبلی کی کشمیریوں کے لئے کوریڈور کے قیام کی قرار داد پہ اظہار افسوس،آزاد کشمیر اسمبلی ارکان کے لئے تنازع کشمیر پر تربیتی ورکشاپ کی ضرورت ہے، عبدالباسط
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) پاکستان کے ایک سینئر سفارت کار عبدالباسط جو ہندوستان میں پاکستان کے سفیر بھی متعین رہ چکے ہیں، نے آزاد کشمیر اسمبلی سے لائین آف کنٹرول پہ کشمیریوں کی ملاقات کے لئے کوریڈور کے قیام کے مطالبے کی قرار داد پر افسوس کااظہار کیا ہے۔ عبدالباسط نے سینئر کشمیری صحافی اطہر مسعوو وانی کے نئے کالم '' آزاد کشمیر اسمبلی کا بس سروس بحالی کے بجائےLOC پہ کوریڈور قائم کرنے کا مطالبہ'' پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کاش کوئی آزاد کشمیر کے ارکان اسمبلی کے لئے کشمیر کے تنازع پر ورکشاپ کا اہتمام کرے۔ سینئر سفارت کار عبدالباسط نے اپنے ایک ٹوئٹ بیان میں کہا ہے کہ ''مجھے قرارداد پر افسوس ہے۔ یہاں تک کہ قانون ساز اسمبلی میں بیٹھے لوگ بھی نہیں جانتے کہ وہ کیا بات کر رہے ہیں اور ان کی تجویز کے دور رس اثرات ہیں۔ کاش کوئی کشمیر کے تنازع پر ان کے لیے ورکشاپ کا اہتمام کرے''۔

سینئر سفار ت کار عبدالباسط کی ٹوئٹ کا لنک https://twitter.com/abasitpak1/status/1641485187480530966
واپس کریں