دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیراسمبلی اجلاس، پارولیمانی کمیٹی تعلیمی میرپور بورڈ ،میرپور زلزلے کی روپورٹ،مختلف محکموں کے بارے سوالات کے جوابات،13ویں ترومیم پرکمپرومائیز نہ کرنے کی حکومتی یقین دہانی،آزاد کشمیر میں کرتا پورہ کی طرح کا کشمیریوں کی ملاقات کے کورویڈورکی قرار داد منظور
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی )29مارچ2023۔آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بدھ کے روز سپیکر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں سپیکر چوہدری انوارلحق نے تعلیمی میرپور بورڈ کے حوالہ سے وزیرہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک کی سربراہی میں کمیٹی بنایا دی جس میں وزرا حکومت چوہدری یاسر سلطان ، دیوان علی خان چغتائی ، ممبران اسمبلی چوہدری قاسم مجید اور میاں عبدالوحید شامل ہیں ۔ وزیر ہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک نے کہاکہ تعلیمی بورڈ میرپور خودکفیل ادارہ تھا جسے روزگار کی فیکٹری بنادیا گیا ۔ اس وقت میرپور بورڈ میں 425ملازمین تعینات ہیں ، بورڈ14کروڑ کامقرو ض ہے ۔ چوہدری قاسم مجید کے سوال پر انہوں نے کہاکہ بورڈ میںملازمین کی پروموشنزکام چلانے کیلئے کی گئی تھیں جسے ہائیکورٹ نے منسوخ کر دیا ہے ۔ وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے کہاکہ محکمہ سیاحت کے زیراہتمام آزادکشمیرکے انٹری پوائنٹس پر بند ہونے والی سینٹرز کو بحال کرنے کیلئے کام کریں گے ۔
دیوان علی خان چغتائی ممبر اسمبلی چوہدری قاسم مجید کے سوال پر ایوان کو بتایا کہ 24 ستمبر 2019کو ضلع میرپور میں زلزلہ آیا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.8 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاکستان کے ضلع جہلم سے پانچ کلو میٹر شمال کی جانب تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں40اموات ہوئیں اور2098گھر مکمل جبکہ8850جزوی طور پر تباہ ہوئے ۔ حکومت کی جانب سے متاثرین کی فوری امداد کے لئیاعلی سطح کی کمیٹی کا قیام،چوبیس گھنٹے کے اندر سرچ اینڈ ریسکیو کی تکمیل،متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا اور متاثرین کو ریلیف و سامان فراہم کیا گیا ۔ انہوں نے میرپور زلزلہ میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل اور متاثرین کو فراہم کیے گئے امدادی سامان کی تفصیل ایوان میں پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ زلزلہ میں شہید ہونے والے 40 افراد کے ورثاکو مالی امداد بحساب 10 لاکھ روپے (05 لاکھ ازاں وفاقی حکومت اور 05 لاکھ ازاں آزاد کشمیر حکومت فراہم کی گئی) علاوہ ازیں پرائیویٹ املاک و دیگر نقصانات کے معاوضہ جات مروجہ شرح سے بورڈ آف ریونیو کی سطح سے ادا کیئے گئے۔ میرپور میں آنے والے زلزلہ کے بعد SDMA کی سطح سے مستقبل کے کطرات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کئی اقدامات کیئے، جن میں جیالوجیکل سروے آف پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے مفصل تکنیکی رپورٹ مرتب کی گئی (ضمیمہ الف)۔ علاوہ ازیں وقتا فوقتا عوام الناس اور متعلقہ ادارہ جات کے لئے آفات سماوی و ارضی کے انتقام و انصرام، حفاظتی اقدمات، بلڈنگ کو ڈز سے آگاہی اور دیگر موضوعات پر آگاہی پروگرامات اور تربیتی سیمینار منعقد کیئے جاتے ہیں۔ جس میں ہر سال ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں تواتر سے آگاہی مہم قابل ذکر ہے۔متاثرہ علاقہ کا سروے جیالوجیکل سروے آف پاکستان کی جانب سے کیا جا چکا ہے۔
ممبر اسمبلی نثار ہ عباسی کے سوال پر وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے کہاکہ عدالت العالیہ میں حکم امتناعی کی وجہ سے این ٹی ایس کو حلقہ نمبر تین کی کوئی آسامی نہیں بھیجی گئی۔ وزیر ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن دیوان علی خان چغتائی نے ممبراسمبلی میاں عبدالوحید کے سوال پرا یوان کو بتایاکہ گرلز ہائی سکول بہاڑی دواریاں ضلع نیلم میں تعینات کمیپوٹر انسٹرکٹر بی ایس۔17کا جولائی2017سے ادارہ سے غیر حاضر ہونے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں ) ضلع نیلم نے اپنی رپورٹ میں بیان کیا کہ محترمہ پاکیزہ ثمن کمیپوٹر انسٹرکٹر بی۔17ادارہ سے غیرحاضری کی بنیاد پر ملازمت سے معطل کیا گیا تھا، مابعد مذکوریہ نے اپنے آپ کوEMISمیںOn dutyکروایا۔ چونکہ حکومت کی جانب سے On dutyپر مکمل پابندی عائد ہونے کی بناپر مذکوریہ کا حکمOn dutyمنسوخ کیا گیا تاکہ مذکوریہ کی غیرحاضری کی بناپر طالبات کا تعلیمی حرج واقع نہ ہو۔ معلمہ مذکوریہ کے اپنے ادارہ سے غیر حاضر رہنے کی پاداش کے خلاف انضباطی کارروائی کے لئےDEO(نسواں( ضلع نیلم نے مورخہ27.03.2023تحریک کی ہے۔ (ضمیمہ الف) جس کی روشنی میں یہ معلمہ مذکوریہ کے خلاف جلد قانونی کارروائی کی تکمیل ہو کر اسے غفلت اور لاپرواہی اور غیرحاضری کی بناپر بڑی سے بڑی سزا دی جائے گی۔ جہاں تک غیرحاضری کے دوران تنخواہ کی ادائیگی کا تعلق ہے تو معلمہ مذکوریہ کی تنخواہ کی بندش کے لئے متعدد بار محکمہ حسابات آفیسرحسابات کو تحریر کیا گیا لیکن معلمہ مذکوریہ نے پرنسپل ادارہ اور محکمہ حسابات سے ملی بھگت کے تحت تنخواہ حاصل کی ہے جس کی ریکوری کی کارروائی کی جائے گی۔ بعد از تکمیل انکوائری مذکوریہ کے خلاف غیر حاضری کی پاداش میں نہ صرف بڑی سے بڑی سزا دی جائے گی اور بعد از تحقیقات جو آفیسر/اہلکار معلمہ مذکوریہ کی غیرحاضری کو دوام بخشتے رہے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ لاپرواہی کے مرتکب افراد کو مثال بنائیں گے ، اس حوالہ سے سینئرافسر کو انکوائری افسر مقرر کے ایک ہفتہ میں رپورٹ لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کسی اور جگہ بھی اگر اس طرح کی شکایات ہے تو نوٹس میں لایا جائے سخت ایکشن لیا جائے گا ۔
آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلا س سپیکراسمبلی چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالا ت کے دوران ممبر اسمبلی سردار جاوید ایوب کی جانب سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت نثار انصر ابدالی نے کہا کہ بی ایچ یو لمیاں پٹیاں میں بذیل عملہ تعینات وحاضر ہے۔سول میڈیکل آفیسر میڈیکل آفیسر قبل ازیں تعینات تھے جنہوں نے مورخہ30-09-2022کو ایڈھاک سروس سے استعفی دے دیا ہے۔ تحت ضابطہ نئی تقرری عمل میں لائی جائے گی۔ بذریعہ تبادلہ تعیناتی کا معاملہ زیر کار ہے۔ محمد الیاس جونیئر ٹیکنیشن میڈیکل/اشفاق حسین مغل جونیئر ٹیکیشن میڈیکل، جاوید خان مغل جونیئر ٹیکیشن میڈیکل/مسرت بی بی جونیئر ٹیکیشن ایم سی ایچ/گوہر الرحمان جونیئر ٹیکنیشن پرونیٹو کیئر ای پی آئی/ وقار علی ویکسی نیٹر/محمد آصف اٹینڈنٹ / شاہزمان اٹینڈنٹ/ عبدالرشید سکیورٹی گارڈ/فیضان یونس اٹینڈنٹ/ تعظیم اکبر فیمیل اٹینڈنٹ/ تہمینہ بی بی فیمیل اٹینڈنٹ / شمیم اخترLHVایم این سی ایچ پروگرام/نازیہ جاویدCMW/رختاج بی بی CMWایم این سی ایچ پروگرام/شفقت کوثرCMW/شازیہ بشیر دائیہ ایم این سی ایچ پروگرام حاضر وتعینات ہیں۔بی ایچ یو ہیر کوٹلیمیں سی ایم او کی کوئی آسامی منظورشدہ نہ ہے۔جس کی تخلیق کے لئے حکام بالا کو تحریک کی جاچکی ہے نیز دیگر عملہ میں شبیر احمد جونیئر ٹیکنیشن میڈیکل/رابعہ رحمت جونیئر ٹیکنیشن پرونیٹو کیئر ای پی آئی/گلزار احمد اٹینڈنٹ اور نجمہ حمیدCMWحاضر وتعینات ہیں۔ بی ایچ یو بٹل میں تعیناتی کے لئے بالا سطح پر معاملہ زیر پراسیس ہے۔ علاوہ ازیں قاضی حفیظ الرحمان جونیئر ٹیکنیشن میڈیکل/روبی احسان ٹیکنیشن (MCH)PHC/ملک محمد احتشام جونیئر ٹیکنیشن پرونیٹو کیئرEPI/عفت بی بی فیمیل اٹینڈنٹ /محمد فاروق سکیورٹی گارڈ اور خوشحال خان سینٹری ورکر حاضر وتعینات ہیں۔سول ڈسپنسری راجپیاں۔CDمیں ڈاکٹر کی آسامی کیProvisionموجود نہ ہے تا ہم دیگر سٹاف میں حمزہ میر جونیئر ٹیکنیشن میڈیکل/ شہباز احمد ویکسینیٹر /رابعہ بی بی فیمیل اٹینڈنٹ اور گلشن فریدCMWتعینات وحاضر ہیں۔ نیز مذکور CD کی جونیئر ٹیکنیشن ایم سی ایچ مسما زاہدہ ڈار جو بیمار ہیں ، کو حسب استدعا عارضی طور پر ہمراہCDدولائی مامو رکیا گیا ہے جس کی مامورگی الگ سے ختم کرتے ہوئے موصوفہ کو CDراجپیاں حاضری کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بی ایچ یو سید پور میں ڈاکٹر حمزہ ملک CMO تعینات کیئے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ مذکورہ بی ایچ یو میں محمد فرید مغل جونیئر ٹیکنیشن میڈیکل/نائلہ ایوب جونیئر ٹیکنیشن پرائمری ہیلتھ کیئر ایم سی ایچ/ محمد ارشدجونیئر ٹیکنیشن پرونیٹو کیئر ای آئی پی/نعیم سجاد اٹینڈنٹ ، محمد شہزاد اٹینڈنٹ/سعدیہ بی بی فیمیل اٹینڈنٹ/غلام خاتون دائی/صائمہ دائی اور مریم ارشاد دائی، صبیحہ ارشاد عباسی لیڈی ہیلتھ سپروائیزر وعظمی رشید CMW اور تہذیب بی بی وائی ایم این سی ایچ پروگرام حاضر وتعینات ہیں۔بی ایچ یو راجکوٹ میں لیڈی ڈاکٹر سیدہ آمنہ گیلانی کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ نیز مذکورہ بی ایچ یو میںصرف ایک آسامی سیکورٹی گارڈ کی منظورشدہ ھے جس پر محمد شکیل سکیورٹی گارڈ تعینات ہے بقیہ آسامیاں سرے سے تخلق / منظور شدہ نہ ہیں۔بی ایچ یو بھیڑی میںلیڈی ڈاکٹر زاہدہ یونسFMOتعینا ت وحاضر ہیں۔ اس کے علاوہ میر محمد مشتاق ٹیکنیشن میڈیکل /ثریا سلطانہ جونیئر ٹیکنیشن پرائمری ہیلتھ کیئر ایم سی ایچ/ محمد رفیق اٹینڈنٹ/پروین بی بی فیمیل اٹینڈنٹ/محمد ارشاد سینٹری ورکر / محمد عرفان سینٹری ورکر/محمد سجاد سکیورٹی گارڈ تعینات وحاضر ہیں۔ آر ایچ سی بٹ درہ میں ڈاکٹرز کی دو آسامیاں منظورشدہ ہیں جن میں سے ایک CMOبی۔17اور دوسریSMOبی۔18، فیمیل میڈیکل آفیسر بی۔17کی آسامی پر قبل ازیں لیڈی ڈاکٹر تہنیت اقبالFMO (ایڈھاک) تعینات تھیں جو مورخہ25.07.2022کو ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوئیں انہیں تحت ضابطہ بسیار نوٹسز حاضری اول، دوئم ، سوئم جاری کیئے گئے مگر وہ حاضر نہ ہوئیں مابعد موصوفہ کی ایڈھاک سروس کے خاتمہ کے لئے حکومتی منظوری کے لئے تحریک کی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ سینئر میڈیکل آفیسر بی۔18کی آسامی پر لیڈی ڈاکٹر شمائلہ الیاس تعینات تھیں جو زیر تربیت ہیں۔ موصوفہ کاتربیتی دورانیہ آخری مراحل میں ہے جوں ہی تربیت مکمل ہوئی تووہ اپنی جائے تعیناتی پر حاضر ہوجائیں گی نیز دیگر سٹاف میں عبدالرحمان ملک ٹیکنیشن میڈیکل/ روبینہ نقوی جونیئر ٹیکنیشن پرائمری ہیلتھ کیئر ایم سی ایچ/ صائم گلزار LHV ایم این سی ایچ پروگرام/ عبدالرحمان اٹینڈنٹ/ ثاقب الزمان اٹینڈنٹ/عبدالقدیر ایمبولینس ڈرائیور/شازیہ آفتاب وائی ایم این سی ایچ پروگرام/ رقبہ اعجاز دائی/امرین مغل دائی تعینات وحاضر ہیں۔FA جھینگ میں شاہد حسین جونیئر ٹیکنیشن میڈیکل ومحمد آصف مغل اٹینڈنٹ تعینات وحاضر ہیں ۔ شاہد کی حال ہی میں ترقیابی ہوئی ہے جس کے متبادل JTMکی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ سول ڈسپنسری مچھیارہ ڈاکٹر کی آسامی منظورشدہ نہ ہے جس کی تخلیق کے لئے تحریک کی جاچکی ہے دیگر سٹاف میں منظور میر جونیئر ٹیکنیشن میڈیکل/ناصر اشرف سکیورٹی گارڈ/سائیں محمد اٹینڈنٹ/ خواجہ محمد وسیم ویکسی نیٹر تعینا ت وحاضر ہیں۔بلگراں میں محکمہ کا باقاعدہ منظورشہ کوئیFAP/ بی ایچ یو نہ ھے البتہ عارضی طور پر ایکFAPملحقہ بلگراں کالج دی گئی ہے جہاں ایک ڈسپنسر اور ایک اٹینڈنٹ مامور شدہ ہیں۔بی ایچ یو کیل گراں CMO کی آسامی خالی ہے بقیہ عملہ میں بشری فرید کمیونٹی مڈوائف/بشارت اٹینڈنٹ/صائمہ بی بی دائی/ محمد نصیر خان نائب قاصد/ محمد رفیق سینٹری ورکر اور افتخار حسین سکیورٹی گارڈ تعینات وحاضر ہیں۔بی ایچ یو کونکاں میں ڈاکٹر کی آسامی منظورشدہ نہ ہے ۔ عبدالطیف ہارونی جونیئر ٹیکنیشن میڈیکل/ثریا بی بی فیمیل اٹینڈنٹ/محمد شفیق جونیئر ٹیکنیشن سینٹری/حنان صدر سینٹری ورکر تعینات وحاضر ہیں۔بی ایچ یو سرلی سچہ مذکورہ بی ایچ یو میں ڈاکٹر کی آسامی منظورشدہ نہ ہے جس کی تخلیق کے لئے تحریک کی ہوئی ہے نیز بقیہ عملہ میں مسٹر ولی الرحمان انجم جونیئر ٹیکنیشن میڈیکل/محمد جاویدجونیئر ٹیکنیشن پرونیٹو کیئر ای پی آئی/راجہ ندیم اقبال اٹینڈنٹ /رحیمہ بی بی فیمیل اٹینڈنٹ/عطر جان لیڈی ہیلتھ ورکر اور زرینہ بی بی لیڈی ہیلتھ ورکر تعینات وحاضر ہیں۔ سرلی سچہ کیLHVمسما فوزیہ جبین بی ایچ یو انوار شریف مامور ہے۔RHC کہوڑی میں ڈاکٹرز کی تین آسامیاں منظور شدہ ہیں جن کے خلاف لیڈی ڈاکٹر شائستہ عزیزSMO وڈاکٹر طلحہ شبیر سی ایم او لیڈی ڈاکٹر، رابعہ ظفر سینئر ڈینل سرجن حاضر وتعینات ہیں اس کے علاوہ چیف ٹیکنیشن میڈیکل شیخ صغیر احمد/ریاض احمد چیف ٹیکنیشن ریڈیالوجی اور طاہر محمود قریشی سینئر کلرک/خواجہ علی محمد ٹیکنیشن میڈیکل/راجہ ریاض احمد ٹیکنیشن میڈیکل، محمد نوید ترک جونیئر ٹیکنیشن میڈیکل/ملک محمد عمران جونیئر ٹیکنیشن میڈیکل/راجہ عاصم خان جونیئر ٹیکنیشن پرونیٹو کیئر ای پی آئی/عزیز الرحمان جونیئر ٹیکنیشن ڈینٹل/ عبدالغفورجونیئر ٹیکنیشن سرجیکل(حال غیر حاضر جس کے خلاف غیر حاضری کی پاداشت میں کارروائی زیر کا رہے)/مسٹر سرمد درانی جونیئر ٹیکنیشن ٹی بی/لپروسی/ساجدہ خاںLHS/نبیل قریشی الیکٹریشن/راجہ عدیل خان ڈرائیور/راجہ مقصود خان ڈرائیور/محبوب الرحمان کک/محمد اکرم اعوان اٹینڈنٹ/عبدالطیف اٹینڈنٹ/راجہ امجد خان سکیورٹی گارڈ/شیخ الطاف احمد سینٹری ورکر/مہرالنسافیمیل اٹینڈنٹ/مسرت عباسی فیمیل اٹینڈنٹ/ اقرار امجد فیمیل اٹینڈنٹ/ ناہید شاہLHVایم این سی ایچ پروگرام/رفعت رشید LHVایم این سی ایچ پروگرام/کوثر اقبال فیمیل اٹینڈنٹ ایم این سی ایچ پروگرام/واجد خان سکیورٹی گارڈایم این سی ایچ پروگرام حاضر وتعینات ہیں۔ آر ایچ سی دھنی میں ڈاکٹر تین ڈاکٹرز کی آسامیاں منظورشدہ ہیں دو ڈاکٹر تعینات ہیں۔ نیز میل ڈاکٹر راجہ الطاف اور ڈاکٹر سرور صابر کے علاوہ لیڈی ڈاکٹر علینہ اشرف ڈینٹل سرجن حاضر وتعینات ہیں اور مہاجر کیمپ آر ایچ سی دھنی کی سینئر میڈیکل آفیسر لیڈی ڈاکٹر مصباح مصطفیFWOسی ایم ایچ مظفرآباد زیر تربیت ہیں ۔ علاوہ ازیں دیگر عملہ محمد سعید قریشی جونیئر ٹیکنیشن میڈیکل/محمد رفیق عثمانی جونیئر ٹیکنیشن سرجیکل/منصور ساغر جونیئر ٹیکنیشن ٹی بی/راجہ نثار خان جونیئر ٹیکنیشن پرونیٹو کیئر ای پی آئی/طارق عزیزجونیئر ٹیکنیشن ڈینٹل/دلپذیر احمد الیکٹریشن/فرحت نثار LHSنیشنل پروگرام/سعدیہ کنول LHV/گلشن بی بی LHVایم این سی ایچ پروگرام/سید مسلم شاہ ڈرائیور/محمد رفیق اٹینڈنٹ/سکینہ بی بی فیمیل اٹینڈنٹ/ ملک محمد ارشد سکیورٹی گارڈ/محمد نصیر خان سینٹری ورکرارشاد اٹینڈنٹ، زاہد حسین اٹینڈنٹ/ضیاالرحمان عباسی جونیئر ٹیکنیشن میڈیکل/ سجیلہ سعید نیو ٹریشن اسسٹنٹ/عذرا پروین فیمیل اٹینڈنٹ /ثمینہ نقویCMWحاضر وتعینات ہیں۔ضلع ہذا کے لئے مجموعی ادویات طبی مراکز مبلغ2100000/-روپے جس میں آر ایچ سی/بی ایچ یوز/سول ڈسپنسری/فرسٹ ایڈ پوسٹیں وغیرہ شامل ہیں جن میںRHCsوBHUsکو ماہانہ وسہہ ماہی وشش ماہی کوٹہ اور سول ڈسپنسری اور فرسٹ ایڈ پوسٹ ھاکو سہ ماہی کوٹہ جات کے تناسب سے ایشو کی جاتی ہیں۔RHCبٹ درہ سے ڈاکٹر شمائلہ الیاسSMOزیر تربیت ہیں ۔ البتہ وہاں علیحدہ ایک ایڈھاک ڈاکٹر کی تعیناتی کے لئے کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہRHCدھنی سے لیڈی ڈاکٹر مصباح مصطفے مغل CMHمظفرآباد زیر تربیت ہیں۔ وہاں متبادل ایڈھاک ڈاکٹر تعینات کیا جاچکا ہے۔
ممبر اسمبلی جاوید اقبال بڈھانوی کے سوال کے جواب میں وزیر صحت نثار انصر ابدالی نے کہا کہ پلندری میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ عام آدمی صحت کی بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔
سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے تیرہویں آئینی ترمیم کے حوالہ سے توجہ طلب نوٹس پر وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ آئینی ترمیم پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا ،تیرہویں آئینی ترمیم میں راجہ محمد فاروق حیدر خان کا اہم کردار ہے ۔ ہم اپنے ذاتی مفاد کے لیے آزادکشمیر کے لوگوں کے مالیاتی حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالیں گے۔
ممبر اسمبلی چوہدری عامر یاسین کے توجہ طلب نوٹس میںکہا گیا کہ جیل میں تین قیدیوں پر ایک پولیس اہلکار تعینات ہو ، جیل کی ملازمت انتہائی سخت ہے ۔ جیل میں موجود قیدیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے ۔ جیل کے اندر اصلاحات کی جائیں ، ایک جیل میں ایک وقت میں دو ڈاکٹر زہوں ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کے پاس ایسے اختیارات ہوں کے ایمرجنسی کی صورت میں قیدیوں کو ہسپتال شفٹ کر سکے۔ جس پر سپیکر قانون ساز اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں خواجہ فاروق احمد، بیگم امتیاز نسیم ، دیوان علی خان چغتائی، نثار انصر ابدالی ، سردار عامر الطاف ، چوہدری عامر یاسین شامل ہیں۔ کمیٹی جیل میں اصلاحات کے حوالہ سے ایک ماہ کے اندر رپورٹ ایوان میں پیش کر ے۔
قانون ساز اسمبلی کے اجلا س میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔ قرارداد میں کہا گیاکہ وفاقی حکومت اور آزادکشمیر کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں آر پار بسنے والے کشمیریوں کو آپس میں ملنے کا موقع فراہم کیاجائے جیسے کرتار پور"کوریڈور"بنایا گیا ہے ایسے ہی آزادکشمیر کا"کوریڈور"بھی بنایا جائے تاکہ مقبوضہ وادی اورآزادکشمیر کے لوگ آپس میں مل سکیں۔ 05اگست2019کے بعد سے آج تک ٹریڈ کا نظام بھی بند ہے اور آزادکشمیرسے کوئی کشمیری بھی مقبوضہ وادی میں نہیں جاسکتا۔ ہندوستان حق خودارادیت اور انصاف کے لئے اٹھنے والے آوازیں خاموش کرانے کے لئے منفی ہتکھنڈوں پر اتر آیا ہے۔عالمی طاقتوں اور انصاف کے اداروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی نام نہاد جمہوری حکمرانوں کو اس بات سے روکے کہ حق خودارادیت مانگنے والے مقبوضہ وادی کے کشمیریرہنمائو ں پر ظلم وستم بند کرے اور جلد از جلد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔مقبوضہ کشمیر کی اسلامی شناخت تبدیل کرنے کے لئے اہم مقامات کے ناموں کی تبدیلی پر شدیدمذمت کرتے ہیں۔ہم اپنی بہنوں کو نہیں بھول سکتے جنہوں نے وطن کی آزادی کے لئے اپنے جگر گوشوں کی قربانیاں دی ہیں۔ مہاجرین مقیم پاکستان جو مقبوضہ وادی سے اپنی زمینیں چھوڑ کر پاکستان آئے ہیں مودی کی حکومت وہاں ہند بسانے کی کوشش کررہی ہے، اس کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل دن 11:00بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔


واپس کریں