دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تحریک انصاف کو عوام نے بھاری مینڈیٹ دیکر حکومت میں لایا۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سےتحریک انصاف کی رہنماء محترمہ نورین فاروق ابراہیم کی ملاقات
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی)27 مارچ 2023۔وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر اور صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو عوام نے بھاری مینڈیٹ دیکر حکومت میں لایا۔ خواتین کو باآختیار بنانے کیلیے حکومت نے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں بلاسود قرضوں کے پروگرام میں بھی خواتین کو خصوصی ترجیح دے رہے ہیں ۔غازی ملت سردار ابراہیم خان کا تحریک آزادی کشمیر اور آزادجموں و کشمیر کی تعمیر وترقی میں انتہائی اہم مقام ہے مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ۔کشمیر کے تنازعے کو حل کرنے کیلئے بھارت مذاکرات کے ٹیبل پر آئے۔ ملک کے خراب معاشی حالات پریشان کن ہیں تمام سیاسی قیادت اور سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے تحریک انصاف کی رہنماء محترمہ نورین فاروق ابراہیم سے بات چیت کرتے ہوے کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے جانے والے وعدوں کو پورا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کیا جو چیئرمین تحریک انصاف کے وہژن اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار تھا ۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی بنیادی اکائی ہے ۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے۔ کشمیری حریت قیادت اور عوام کو فاشسٹ ریاست کے سامنے جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔ہندوستان میں ہماری بیٹیوں اور بہنوں کی عزت محفوظ نہیں تحریک آزادی میں برسر پیکار اپنی ماؤں اور بہنوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ پاکستان کے خراب معاشی حالات پر سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی اس وقت ملک کی معیشت سے جڑی ہے لہذا تمام سٹیک ہولڈرز اس طرف توجہ دیں۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو آزادکشمیر میں اکثریت حاصل ہے۔ مدت مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تنازعہ جموں کشمیر کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کی میز پر آئے۔ اہل جموں کشمیر کو حق خودارادیت دئیے بغیر ہندوستان سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آزادکشمیر کے ہسپتالوں میں بدلاو لا رہی ہے۔ مشینری اور صفائی کا انتظام ترجیح ہے۔ ریاست کی عوام کو ریاست میں ہی علاج معالجہ کی مکمل سہولیات دیں گے۔۔ آزادکشمیر کو فلاحی ریاست کی طرف لے جا رہے ہیں حکومتی مدت مکمل ہونے تک 90 فیصد کام مکمل ہو جائے گا۔ نوجوانوں اور خواتین کو امپاور کر رہے ہیں۔ بیروزگاری میں کمی کیلئے بہت سے نئے منصوبوں سامنے لا رہے ہیں۔اس موقع پر محترمہ نورین فاروق ابراہیم نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔31سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اور اقتدار کو نچلی سطع تک پہچانا اور بالخصوص منتخب ضلعی چیرمین میئر کو اعزاز اور عزت سےنوازنےکا حکومت کا اقدام تاریخ میں پہلا واقع ھے اس پر مبارکباد پیش کرتی ھوں۔ انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
--
واپس کریں