دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ملک بھر میں دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی طرف سے اتور کو ملک بھر کے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال کے اعداد و شمار کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 19 ہزار 900 اور اخراج 17 ہزار کیوسک جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 19 ہزار 700 جبکہ اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 8 لاکھ 17 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
واپڈا ترجمان کے مطابق د ریائے چناب میں پانی کی آمد 16 ہزار 500 اور اخراج 9 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 19 ہزار 500 کیوسک ہے۔ چشمہ میں پانی کی آمد 53 ہزار 600 جبکہ اخراج 9 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا میں آج 3 لاکھ 84 ہزار، منگلا میں 3 لاکھ 26 ہزار اور چشمہ میں ایک لاکھ 7 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ موجود ہے۔
واپس کریں