دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
'' ہم پر اتنا ظلم ہو رہا ہے جیسے یہ کشمیر یا فلسطین ہے''، عمران خان کا شرمناک دعوی
No image لاہور( کشیر رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ'' ہم پر اتنا ظلم ہو رہا ہے جیسے یہ کشمیر یا فلسطین ہے''۔عمران خان نے یہ بات لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس کے بعد تحریک انصاف،عمران خان کے پرجوش داعی صحافی ارشاد بھٹی نے بھی جیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں عمران خان کے اس دعوے کو دہرایا کہ تحریک انصاف ، عمران خان کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی طرح کا ظلم ہو رہا ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اس دعوے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بے خبر ہیں اور انہیں اس بات کا بالکل بھی کوئی اندازہ نہیں اور انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف کس طرح کا مظالم ڈھا رہا ہے۔ عمران خان اور ان کے حامیوں کی طرف سے اپنے خلاف ہونے والی کاروائیوں کو مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کے مساوری قرار دینا شرمناک اور قابل مذمت ہے۔
واپس کریں