دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پولیس پاکستان لانے پہ پابندی، وزارت داخلہ کا مراسلہ چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ارسال
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ)وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان اور کشمیر کے پولیس اہلکاروں کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔وزارت داخلہ نے صوبوں اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر گلگت بلتستان جہاں جائیں گے، وہاں متعلقہ صوبہ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔اسی طرح آزاد کشمیر کے صدر اور وزی اعظم بھی پاکستان میں جہاں جائیں گے ، وہاں متعلقہ علاقے کی پولیس انہیں سیکورٹی فراہم کرے گی۔وزرات داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔گلگت بلتستان پولیس پر لاہور زمان پارک میں پنجاب پولیس سے مزاحمت کی انکوائری ہوئی تھی۔ وزیراعلی گلگت بلتستان جوڈیشل کمپلیکس سے شبلی فراز کو پروٹوکول کے ہمراہ لینے بھی آئے تھے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومتیں قائم ہیں۔

واپس کریں