دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی فورسز اور ایجنسیاں بھر پور کوشش کے باوجود خالصتان تحریک کے شہید رہنما بھنڈرانوالہ کے جانشین امرت پال سنگھ کی گرفتاری میں ناکام، اکالی دل کا گرفتار سکھوں کے لئے وکلاء کی قانونی کمیٹی کا اعلان
No image چندی گڑھ (کشیر رپورٹ) ہندوستانی پولیس اور ایجنسیاں بھر پور کوششوں کے باوجود اب تک سکھوں کے مقبو ل عام لیڈر امرت پال سنگھ کوگرفتار کرنے میں ناکام ہیں۔ ایئرپورٹس ، ریلوے سٹیشنوں، پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈوں پہ بھی سخت نگرانی کی جار ہی ہے اور امرت پال سنگھ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے ان کا نام ممنوعہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔امرت پال سنگھ کی تلاش کے لئے پولیس اور دیگر فورسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور متعدد سکھوں کو محض شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی دوران جالندھر میں شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے اعلان کیا ہے کہ سکھ نوجوانوں کی گرفتار ی کے خلاف قانونی معاونت کے لئے اکالی دل کی طرف سے وکلاء کی ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سکھ چین سنگھ گل نے چنڈی گڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے امرت پال کی بریزا کار برآمد کر لی ہے جس میں امرت پال فرار ہو گیا تھا۔ اس دوران ان کی مدد 4 افراد نے کی جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ من پریت سنگھ منا نواسی شاہکوٹ، گرودیپ سنگھ ، دیپا نکودر، ہرپریت سنگھ ہوشیار پور اور گربیج سنگھ بھیجا فرید کوٹ کے رہنے والے ہیں۔ ان چاروں نے امرت پال کو فرار ہونے میں مدد کی تھی۔ بریزا کار سے 315 بور کی رائفل، ایک تلوار اور واکی ٹاکی سیٹ برآمد ہوا۔ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ امرت پال گائوں ننگل امبیا گوردوارہ صاحب گئے تھے اور وہاں انہوں نے کپڑے تبدیل کرتے ہوئے شرٹ اور پینٹ پہنی اوراپنی تلوار وہیں چھوڑ گیا وہ موٹر سائیکل پر نامعلوم مقام کی طرف چلے گئے۔ ان کے ساتھ 3 ا فراد بھی تھے۔آئی جی پولیس نے کہا کہ پنجاب میں سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ آئی جی سکھ چین سنگھ نے کہا کہ انہیں دیگر ریاستی اور مرکزی ایجنسیوں سے کافی تعاون ملا ہے۔ پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔ جب بھی کوئی ملزم پکڑا جائے گا تو اس کی اطلاع فورا دی جائے گی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ موہالی میں جو دھرنا منعقد کیا گیا تھا اسے بھی اٹھا لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گائوں ادھووال کے سرپنچ منپریت سنگھ نے امرت پال کے چچا ہرجیت اور ہرپریت سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ اب تک 154 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔آئی جی پولیس نے مزید بتایا کہ 18 مارچ کو ہی امرت پال سنگھ پر نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے)لگایا گیا ہے۔ امرت پال پر 6 ایف آئی آر درج ہیں اور پولیس ایجنسیاں، N.I.A. مسلسل اس کی تلاش میں ہیں۔
دوسری طرف شرومنی اکالی دل نے آپریشن امرت پال کے دوران گرفتار کیے گئے سکھ نوجوانوں کو قانونی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہیئ۔ شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے جالندھر میں میڈیا کو بتایا کہکہ ان کی پارٹی پنجاب میں جاری غیر آئینی کارروائی میں گرفتار تمام بے گناہ سکھ نوجوانوں کو قانونی مدد فراہم کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت ان کے حقوق کی خلاف ورزی نہ کرے۔سکھوں کو محض شک کی بنیاد پرگرفتارکیا جا رہا ہے ۔اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ یہ قابل مذمت ہے کہ نوجوانوں کو محض شک کی بنیاد پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکالی دل کے لیگل سیل کے صدر ارشدیپ سنگھ کلیر کی قیادت میں ایک ریاستی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اضلاع میں پارٹی لیڈروں کے ساتھ تال میل قائم کرے گی اور جہاں بھی ضرورت ہو فوری قانونی مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے پارٹی رہنماں سے کہا کہ وہ سکھ نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اسٹیٹ کمیٹی کے نوٹس میں لائیں، تاکہ انہیں انصاف فراہم کیا جاسکے۔قانونی کمیٹی میں چنڈی گڑھ میں سینئر وکلا کی ریاستی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں ہریش رائے ڈھنڈا، امردیپ سنگھ دھرنی، بھگونت سنگھ سیالکا، گرمیت سنگھ مان، جسدیو سنگھ، پرمپریت سنگھ پال، جسپریت سنگھ برار، پرمپریت سنگھ باجوہ، زوبن چھورا، رویندر سنگھ سمپلا، گروویر سنگھ سدھو، پرمبیر سنگھ سنی اور منپریت سنگھ دھالیوال شامل ہیں۔

واپس کریں