دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر ہمارافخر ہے،کشمیریوں نے پاکستانیوں کو لڑناسکھایا۔برگیڈیئرمہتاب ادریس
No image نیلم(پی آئی ڈی)مورخہ 21مارچ 2023۔23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے لائن آف کنٹرول کیرن پروقار تقریب / ریلی کاانعقاد۔ پاک فوج / طلباء کے چاق و چوبند دستوں نے قومی پرچم کوسلامی دی۔ فلک شگاف نعروں،نغموں،ترانوں سے کیرن کے کوہ دامن گونج اُٹھے۔ (We Love KAashmir) یاد گار کاافتتاح سیکرٹری سیاحت محترمہ مدحت شہزاد نے کیا۔ سیکرٹری سیاحت نے برگیڈیئرمہتاب ادریس، برگیڈیئرتنویر کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ برگیڈیئر مہتاب ادریس اور ڈپٹی کمشنرسردار طاہر محمود نے آٹھ مقام سے کیرن جانیوالی یوم پاکستان ریلی کی قیادت کی۔ تقریب میں ضلع بھر سے مختلف سکولوں،کالجوں کے طلباء وطالبات، سول سوسائٹی،ضلعی انتظامیہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ طلباء نے قومی ترانے،نغموں سمیت مختلف ٹیبلو پیش کیے اور تقایریں بھی کیں۔تقریب سے برگیڈیئرمہتاب ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر ہمارافخر ہے،کشمیریوں نے پاکستانیوں کو لڑناسکھایا۔بسم اللہ کشمیریوں نے کی الحمداللہ بھی کشمیری ہی کریں گے۔دنیا جہاں جانا چاہتی ہے کشمیری پہلے سے وہاں جنت نظیر وادی کشمیر میں موجو دہیں۔کشمیر ی اورکشمیرہمارے لیے ہیرا ہیں۔قومی تقریب بسلسلہ 23 مارچ میں اہل نیلم کی شرکت لائق تحسین ہے۔مستقبل قریب میں نیلم بہترین شہر ہوگا۔ رنگا رنگ تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکولوں کے اساتذہ کو شیلڈ/ جبکہ طلباء کو میڈل دیئے گئے۔ تقریب کااہتمام پاک آرمی نے کررکھاتھا۔ اس موقع پر محکمہ سیاحت، سمال انڈسٹری، محکمہ زراعت، ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر نے مختلف سٹالز لگارکھے تھے جن کاسیکرٹری سیاحت اور بریگیڈیئر32 برگیڈتنویر نے ضلعی آفیسران کے ہمراہ وزٹ کرتے ہوئے سراہاہے۔تقریب میں ایس پی نیلم،کمانڈنگ آفیسر دودھنیال اور کمانڈنگ آفیسر جورا،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر راجہ محمد عظیم خان، مال آفیسر کامران خان، فوڈ سیفٹی آفیسر انجینئر ابراراحمد میر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ سید مبشر گیلانی،تحصیلدار آٹھ مقام چوہدری بشارت، نائب تحصیلدار آٹھ مقام خواجہ فاروق احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک غلام مرتضیٰ سمیت مقامی نمائندوں اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
واپس کریں