دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان ، کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 7.7شدت
No image راولپنڈی (کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان، مقبوضہ کشمیر سمیت پاکستان کے اکثر شہروں، علاقوں میں رات تقریبا 9بجکر50منٹ پہ زلزلے کے شدید جھٹکے آئے ۔ زلزلے کے شدیدی جھٹکوں سے لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے کافی دیر جاری رہے، اس دوران زلزلے کے چار ، پانچ جھٹکے بہت ہی شدید تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت7.7رہی۔زلزلے کے بعد بھی لوگوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش بتایا جا رہا ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 47 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا خطہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے ہندوستان ، ترکمانستان، قازقستان، تاجکستان ، ازبکستان، چین، افغانستان ، کرغزستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

واپس کریں