دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ سے آنے والے مسافرکا ساڑھے نو ہزار ڈالر والا گمشدہ پائوچ برطانیہ سے آنے والی ایک خاتون سے برآمد کر لیا گیا
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ) اسلام آباد ایئر پورٹ پہ امریکہ سے آنے والا ایک مسافر اپنا سامان اٹھانے کے دوران اپنا پائوچ ایک کرسی پہ رکھ کر بھول گیا جس میں ساڑھے نوہزار ڈالر موجود تھے۔ ایئر پورٹ سے جانے کے فوری بعد وہ واپس آیا اور اپنے گمشدہ پائوچ کی تلاش شروع کر دی لیکن سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ دیکھنے کے باوجود گمشدہ پائوچ کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔آخر سول ایوی ایشن کے عملے نے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی مدد سے لندن کی فلائٹ سے آنے والی ایک خاتون اور اس کے فیملی پر شک کا اظہار کرتے ہوئے اس خاتون کے شوہر سے لندن رابطہ کیا جس پر مسافر کو اپنا 9ہزار ڈالر سمیت پائوچ واپس مل گیا۔
تفصیلات کے مطابقامریکا سے اسلام آباد پہنچنے والا مسافرانور امان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ17 مارچ کو امریکا سے قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 632 کے ذریعے امریکا سے اسلام آباد پہنچا، بین الاقوامی آمد کے لانج میں بیلٹ نمبر 5 سے سامان کے حصول کے دوران مسافر نے اپنا ہینڈ پائوچ کرسی پر رکھ کر بھول گیا اور صبح 2:30 بجے ارائیول لائونچ سے باہر چلا گیا، آدھے گھنٹے کے بعد لگ بھگ صبح 3 بجے مسافر انور ائیرپورٹ واپس آیا لیکن اسے گمشدہ پائوچ نہ مل سکا۔ مسافر کی درخواست پہ ائیر پورٹ سکیورٹی فورکے عملے نے سی سی ٹی وی کے ذریعے معاملے کی چھان بین کی تاہم گمشدگی کے مقام کی سی سی ٹی وی کی کم کوریج کی وجہ سے کچھ نہیں مل سکا۔ وزیر اعظم کے مشیر عون چوہدری نے مسافروں کے شکایت سیل میں کال کی،جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ویجیلنس اسسٹنٹ رب نواز نے سی سی ٹی وی کے ذریعے معاملے کی از سرنو چھان بین کی لیکن گمشدہ پائو چ کچھ معلوم نہ ہو سکا۔تاہم اس سلسلے میں ایک خاتون مسافر اور اس کی فیملی کو مشتبہ پاتے ہوئے اس کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور برطانیہ میں موجود اس خاتون کے شوہر سے رابطہ کرتے ہوئے اسے تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔اس طرح سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم کی کوششوں سے خاتون مسافر سے ساڑھے 9 ہزار ڈالر ( تقریبا 27 لاکھ پاکستانی روپے ) پر مشتمل پائوچ برآمد کرکے اصل مالک انور امان کے حوالے کر دیا گیا۔
واپس کریں