دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی طرف سے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد وزیر اعظم تنویر الیاس نے بلدیاتی نمائندوں کی تقریب ملتوی کر دی
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی طرف سے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر، صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر تنویر الیاس نے بلدیاتی نمائندوں کی تقریب ملتوی کر دی۔آزاد کشمیر کے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کی یہ تقریب22مارچ کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقد ہونی تھی۔آزاد کشمیر کے محکمہ اطلاعات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے نو منتخب بلدیاتی عہدیداران کے اعزاز میں22مارچ کو کنونشن سینٹر اسلاآباد میںہونے والی تقریب موخر کر دی گئی ہے،اب یہ تقریب اپریل کے پہلے ہفتے میں ہو گی اور اس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔تاہم اس تقریب کو ملتوی کرنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے گزشتہ روز ہی اس تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی طرف سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنوریر الیاس جو تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بھی ہیں، اس کنونشن کو تحریک انصاف کے حوالے سے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
واپس کریں