دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کیل سے تائو بٹ تک41کلومیٹر راستے سے برف کو ہٹا کر سڑک کو بحال کر دیا گیا
No image کیل(کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے محکمہ' پی ڈبیلو ڈی' کے شاہرات ڈویژن نے کیل سے آزاد کشمیر کے آخری گائوں تائو بٹ تک سڑک سے برف کو ہٹا کر راستہ کھول دیا ہے۔محکمہ شاہرات کے بلڈوزر آپریٹرز نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے بھاری برفباری سے بند ہونے والی اس سڑک سے برف کو ہٹا کر فور بائی فور گاڑیوں کے لئے راستہ کھول دیا ہے۔ کیل سے تائو بٹ کا فاصلہ تقریبا41کلومیٹر ہے اور حالیہ موسم سرما کے دوران اس علاقے میں بھاری برفباری ہوئی ۔بلڈوزر سڑک سے برف کو صاف کرتے ہوئے تائو بٹ داخل ہوا تو لوگوں نے راستہ کھلنے پر خوشی کا اظہا رکیا۔
واپس کریں