دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی طرف سے اسلام آباد میں بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر تنویر الیاس کی طرف سے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں بلدیاتی نمائندوں کی تقریب کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنوریر الیاس جو تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بھی ہیں، اس کنونشن کو تحریک انصاف کے حوالے سے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل چودھری طارق فاروق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس آزاد کشمیر / کشمیر ہائوس کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کا کنونشن اسلام آبادکے کنونشن سینٹر میں منعقد کرتے ہوئے انہیں تحریک انصاف کے کارکن ظاہر کرتے ہوئے حکومتی نااہلی کا چھپانے نے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔بیان میں صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی طرف سے جماعتی نمائندوں، کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جماعتی فیصلوں کی پاسداری میںکوئی اس کنونشن میں شریک نہیں ہوگا۔
واپس کریں