دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر ، شوپیاں میں بھارتی فورسز سے طویل جھڑپ میں تین کشمیری فریڈم فائٹر شہید
No image سرینگر۔مقوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان کے ہف کوڑی سوگن علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین 12گھنٹوں تک جاری رہنے والی مسلح تصادم آرائی میں کمانڈر سمیت حرب المجاہدین سے وابستہ تین کشمیری فریڈم فائٹرز شہید ہو گئے ۔ اس جھڑپ کے دوران علاقے میں نوجوانوں اور فورسز کے درمیان پر تشدد جھڑپیں بھی ہوئی جبکہ جھڑپ کی ساتھ ہی پورے ضلع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں تین مجاہد شہید ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق سوگن شوپیان کے ہف کوڑی علاقے میں دو سے تین مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی شوپیان نے منگل کی شام دیر گئے علاقے کو محاصرے میںلیا اور وہاں تلاشی کارروائی شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق جونہی علاقے میںتلاشی کارورائی شروع کر دی تھی جس دوران علاقے میں فورسز اور کشمیری فریڈم فائٹرز کے مابین مختصر گولیو ں کا تبادلہ تھم گیا تاہم علاقے میںکچھ دیر تک فائرنگ کے بعد خاموشی چھا گئی جس کے ساتھ ہی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ۔ منگل کو شام دیر ہونے کے بعد علاقے میں بدھ کی صبح تک آپریشن ملتوی کر دیا گیا جس کے بعد علاقے میں روشنی کے آلات نصب کر کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا ۔ علاقے میں رات بھر خاموشی رہی جس کے بعد منگل کی صبح روشنی کی کرن نمودار ہونے کے ساتھ ہی علاقے میں آپریشن دوبارہ بحال کیا گیا۔ دونوں طر ف سے شدید فائرنگ گھنٹوں جاری رہی ۔ پہلے دو مجاہد شہید ہوئے جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ پھر سے شرو ع ہو گیا اور کچھ دیر تک جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے تین مجاہدوں کی نعشیں ملیں۔ شہید ہونے والے تینوں مجاہدوںکا تعلق عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے تھا جبکہ تینوں کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ مقامی ہیں ۔بھارتی حکام نے بھارتی فورسز کے نقصان کے بارے میں نہیں بتایا۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے بتایا کہ ہف کوڑی سوگن شوپیان میں مجاہدین کی اطلاع ملنے کے بعد وہاں فوجی آپریشن آپریشن شروع کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ رات اندھیرا ہونے کی وجہ سے آپریشن ملتوی کیا گیاتھا لیکن آج صبح اس کو بحال کیا گیا۔
کشمیری فریڈم فائٹرز اور بھارتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ کے دوران ہی علاقے کے نوجوان وہاں جمع ہونے لگے اور انہوں نے انڈین فورسز پہ شدید پتھرائو شروع کر دیا۔اس پر بھارتی فورسز نے ان نوجوانوںپر فائرنگ کی اور ان کے خلاف پیلٹ گنز کا استعمال بھی کیا گیا جس سے متعدد نوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے کشمیری فریڈم فائٹرز کے بھارتی فورسز پر حملوں اور جھڑپوں کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

واپس کریں