دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' آئی ایم ایف ' کی میزائیل پروگرام ختم کرنے، دفاعی بجٹ میں 15فیصد کمی اور اپوزیشن کو راضی کرنے کے مطالبات، وزیر اعظم شہباز شریف کا مطالبات قبول کرنے سے انکار
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)امریکی عہدیدار خلیل زلمے کے پاکستان سے متعلق بیان اور دیگر واقعات سے یہ بات صاف ظاہر ہو رہی ہے کہ بیرونی طاقتیں بالخصوص امریکہ پاکستان کو کمزور سے کمزور تر کرنے کے لئے عمران خان کو ایک آلہ کار کے طورپر استعمال کر رہا ہے تاکہ پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار رکھتے ہوئے ایسی شرائط قبول کرنے پہ مجبور کیا جا سکے کہ جہاں پاکستان ہندوستان کے لئے ہر قسم کی دفاعی صلاحیت سے محروم ہوتے ہوئے ہندوستانی شرائط کو مکمل طور پر قبول کر لے۔' آئی ایم ایف' کی طرف سے پاکستان کو قرضے کی قسط کی فراہمی کے لئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری صلاحیت والے میزائیل پروگرام ختم کرنے،دفاعی بجٹ میں پندرہ فیصد کمی اور عمران خان کے مطالبات قبول کرنے کی شرائط سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ پاکستان کے خلاف امریکہ اور ہندوستان کی سازشیں تیز سے تیز ہوتی جا رہی ہیں۔
ہندوستانی میڈیا نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے خبریں شائع کی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آٹ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے کے معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے نئی شرط رکھی ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی شرط سے پاکستان کے لیے قرضے حاصل کرنا مزید مشکل ہو سکتا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو کہا کہ پاکستان کو دوست ممالک سے دو طرفہ فنڈنگ کی یقین دہانیوں کی ضرورت ہے، جو انہوں نے آئی ایم ایف ڈیل کو محفوظ بنانے کے لیے پہلے کی تھی۔ ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے گزشتہ جائزوں کے دوران کئی دوست ممالک نے پاکستان کی حمایت کا عہد کیا تھا۔آئی ایم ایف اب کہہ رہا تھا کہ وہ ممالک ان وعدوں پرپورے اور عمل درآمدکرتے ہیں۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے سے قبل دوست ممالک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 30 جون تک فنانسنگ کی تحریری یقین دہانی مانگی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، آئی ایم ایف دوست ممالک اور کثیر جہتی قرض دہندگان سے جون 2023 کے آخر تک بیرونی اکانٹ میں 6-7 بلین امریکی ڈالر کے فنانسنگ خلا کو پر کرنے کے لیے 200 فیصد یقین دہانی حاصل کرنے کے لیے کہہ رہا ہے۔
پاکستان کو فنڈنگ کے فرق کو پورا کرنے کے لیے 6 ارب ڈالر کے نئے قرضوں کی ضرورت ہے لیکن سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر نے پاکستان کی جانب سے بار بار کی درخواستوں کے باوجود ان قرضوں میں توسیع نہیں کی۔ درحقیقت اگست 2018 میں جب عمران خان برسراقتدار آئے تو پاکستان کی معاشی حالت ابتر ہو چکی تھی۔ اس کی وجہ سے، ان کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ 6.5 بلین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دسمبر 2022 تک ملک پر 63.86 لاکھ کروڑ پاکستانی روپے کا قرض ہے۔
آی ایم ایف نے نئی شرائط میں کہا ہے کہ پاکستان کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائل پروگرام کو ترک کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ دفاعی بجٹ میں 15 فیصد کمی کرے۔چینی قرضوں اور سی پی ای سی سرمایہ کاری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرے۔دوست ممالک کے ساتھ مالیاتی فرق کونپٹانا۔اپوزیشن رہنمائوں سے سیاسی استحکام کی یقین دہانی مانگیں۔
شہباز شریف حکومت نے آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے وہ اپنے ایٹمی پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا، اس معاملے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی اپنا بیان دے چکے ہیں۔ پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ میں رضا ربانی کے سوال کے جواب میں کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض کے لیے پاکستان کے جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان جو بھی ڈیل ہو گی اسے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا تاکہ سب کو اس کے بارے میں پتہ چل سکے۔ایٹمی پروگرام پر سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے۔ یہاں مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ لوگ دو وقت کی روٹی پر منحصر ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔ اگرچہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کے حوالے سے بات چیت کافی عرصے سے جاری ہے لیکن یہ بات چیت ابھی تک عمل میں نہیں آئی۔
واپس کریں