دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کا روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوزمنگوانے کا فیصلہ
No image اسلام آباد(کشیر رپوٹ ) پاکستان نے روس سے سستے تیل کی خریداری کیلئے روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوز منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق روسی خام تیل یورالز اور سوکال کا ایک ایک کارگو منگوایا جائے گا،پاکستان میں روسی ٹیم کی موجودگی میں خام تیل کو ریفائن کیا جائے گا۔اس سے یہ دیکھا جائے گا کہ روسی خام تیل سے پیٹرول،ڈیزل اور فرنس آئل کتنی مقدار میں نکلتا ہے۔ٹیسٹنگ کے بعد مارچ کے آخر میں روس سے تیل خریداری کے معاہدے کا امکان ہے ۔
واپس کریں