دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مغربی ممالک غربت کے شکار افغانستان کے منجمد اثاثے فوری طور پر بحال کریں، افغانستان کے 6ہمسایہ ممالک کے خارجہ اجلاس کا مطالبہ
No image تاشقند(کشیر رپوٹ ) افغانستان کے چھ ہمسایہ ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے غربت کے خاتمے، اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی، قدرتی آفات سے نمٹنے اور تعمیر و ترقی کے لیے افغانستان کے منجمد فنڈز کو فی الفور بحال کئے جائیں۔ازبکستان میں 6 ممالک کے خارجہ اجلاس میں مغربی ممالک پر زور دیا گیا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے 7 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
ازبکستان کے دارلحکومت تاشقند میںافغانستان کے 6ہمسایہ ممالک کے خارجہ اجلاس میں ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ ویپا حاجیئیف، تاجکستان کی وزارت خارجہ کے اہلکار وافو نیات بیک زودا، روس کے ضمیر کابلوف، ازبکستان کے عصمت اللہ ارگاشیف، چینی اہلکار یو ژیاونگ، ایران کے حسن کاظمی قومی اور پاکستان کے نائب وزیر خارجہ سید رضا شاہ سید شاہ رضا شاہ نے شرکت کی۔یہ اجلاس روس اور افغانستان کی سرحد سے متصل چھ ممالک روس، چین، ایران، پاکستان، ازبکستان، تاجکستان اور ترکمانستان کے افغانستان کے لیے قائم کیے گئے ایک کلب کی جانب سے کیا گیا۔اس کلب کو جنگ زدہ ملک میں طویل مدتی امن کے حصول کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ملک ازبکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں تقریبا 25 ملین لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، افغانستاکی حکومت کے پاس اساتذہ اور ڈاکٹرز کی تنخواہیں دینے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں۔اجلاس کا شرکا نے کہا کہ غربت کے شکار ملک میں مسائل زیادہ اور وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں۔ دہائیوں سے جنگ زدہ ملک کی حالت فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے مزید ابتر ہوگئی ہے۔
واپس کریں