دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزیر خزانہ عبدالماجد خان سے ان لینڈ ریوینیو کی وزارت واپس لے لی اور کشمیر بنک کی چیئرمین شپ بھی ان سے لے کر چیف سیکرٹری کے سپرد کر دی
No image مظفر آباد (کشیر رپورٹ) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ /کوآپریٹیو عبدالماجد خان سے ان لینڈ ریوینیو کے محکمے کی وزارت واپس لے لی ہے اور اس کے علاوہ عبدالماجد خان سے بنک آف آزادجموں وکشمیر کے چیئرمین کا عہدہ بھی واپس لے کر چیف سیکریٹری کو دے دیاگیاہے ۔وزیر خزانہ عبدالماجد خان سے ان لینڈ ویوینیو کی وزارت واپس لیئے جانے کا نوٹیفیکیشن 10مارچ کو محکمہ سروسز ،کیبنٹ سے جاری کیا گیا اور چیف سیکرٹری کو بنک آف آزادجموں وکشمیر کا چیئرمین مقرر کئے جانے کا نوٹیفیکیشن بھی10مارچ کوہی جاری کیا گیا تاہم یہ دونوں نوٹیفیکیشن11مارچ کو منظر عام پہ آئے۔
واپس کریں