دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اڑنگ کیل نیلم ویلی میں پا ک فوج کے زیر اہتمام تین روزہونٹر سپورٹس ٹورازم فیسٹول میں'جی او سی' میجر جنرل محمد عرفان کی شرکت
No image نیلم(پی آئی ڈی)مورخہ 11مارچ 2023۔نیلم ویلی میں کیل کے قریب اڑنگ کیل کے سیاحتی مقام پہ پاک فوج کے زیر اہتمام تین روزہ ونٹر سپورٹس ٹورازم فیسٹول منعقد ہوا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ 12ڈویژن میجر جنرل محمد عرفان نے ونٹر سپورٹس ٹورازم فیسٹیول اڑنگ کیل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد اسرائیل قاضی، اسسٹنٹ کمشنر شاردہ مشرف حسین میر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک غلام مرتضی، تحصیلدار محمد مشتاق قریشی، ڈی ایف او کیل راجہ فراقت، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ سید شفقت حسین کاظمی، ڈی ای او مردانہ خواجہ ذاکرسمیت تحصیل انتظامیہ، پاک فوج کے جوان اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر میجر جنرل محمد عرفان جنرل آفیسر کمانڈنگ 12 ڈویژن نے کہا کہ آزاد کشمیر ونٹر سپورٹس، ایڈونچر ٹورازم کیلئے موزوں ترین خطہ ہے۔ ایڈونچر ٹورازم اور ونٹر سپورٹس کے فروغ کیلئے سول انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اڑنگ کیل سکی کیلئے بہترین سیاحتی سپاٹ ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی حسن کی بقا کیلئے ایکو ٹورازم کو پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سیاحتی مقامات پر بنیادی سہولیات کی فراہمی سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ، کمانڈر 32 برگیڈ ، پاک فوج کے جوانوں اور ونٹر سپورٹس فیسٹول میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں، سول سوسائٹی اور معززین علاقہ کا کامیاب فیسٹول کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فیسٹول میں آئے سیاحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنے ساتھیوں کو جنت نظیر وادی نیلم آنے کی ترغیب دینے کی تلقین کی۔
میجر جنرل محمد عرفان جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو تعریفی اسناد ، نقد انعامات اورمیڈلز دئے۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ 12ڈ ویژن میجر جنرل محمد عرفان نے سکی فیسٹول میں شریک معاون خصوصی ہمراہ وزیر اعظم آزاد کشمیر برائے کلین اینڈ گرین کشمیر سردار محمد اسرائیل قاضی ، اسسٹنٹ کمشنر شاردہ مشرف حسین میر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک غلام مرتضی، ڈی ایف او کیل راجہ فراقت و دیگر معزز مہمانوں کو سوینئر دئے۔
ونٹر سپورٹس ٹورازم فیسٹول میں پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے سیاحوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سیاحوں اور مقامی آبادی نے پاک فوج کے زیر اہتمام اڑنگ کیل میں جاری تین روزہ فیسٹیول کو خوش آئند قرار دیا۔ پاک فوج کے زیر اہتمام تین روزہ ونٹر سپورٹس سکی فیسٹول کی رنگا رنگ تقریبات دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ خورشید احمد اے پی ایس کیل کے طلبا کی ٹیم نے سٹارٹ پوائنٹ سے ڈان ہل سکی کا عمدہ مظاہرہ کیا۔ طالبات نے مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے کشمیری لوک گیت پر فن کا مظاہرہ کیا۔ اڑنگ کیل کے مقامی ننھے بچوں نے چترال سے آئے کھلاڑی کے ساتھ مل کر سنو بورڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ مقامی فنکار محمد رفیق نے بانسری کی دھن بجاتے ہوئے سٹارٹ پوائنٹ سے ڈان ہل سکی کا مظاہرہ کیا۔ اڑنگ کیل کے مقامی کھلاڑیوں نیسکی رن کے کھیل کا عمدہ مظاہرہ کیا۔ مقامی لکڑی کی مدد سے بنائے گئے سکی بورڈ کی مدد سے عمدہ مظاہرہ کیا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے سٹارٹ پوائنٹ سے سکی کے ذریعے متاثرہ شخص کو ریسکیو آپریشن کا عمدہ نمونہ پیش کیا۔ شیپ لفٹ ریس کا کھیل پیش کیا گیا۔ فائنل جیتنے والے کھلاڑی رحمت دین کو اسسٹنٹ کمشنر نے ٹرافی دی۔ اڑنگ کیل اور کیل کی ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔ رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ اڑنگ کیل کی ٹیم نے اپنے زور بازو سے جیت کر سردار اسرائیل قاضی سے ٹرافی حاصل کی۔ رباب ہارمونیم اور طبلے کی گونج میں کشمیری، شینا اور پشتو کے گیت پیش کئے۔ جیتنے والی یوتھ سکی ٹریننگ کیمپ میں شامل ٹیم نے کراس اے کھیل پیش کیا۔ مقامی بچوں نے ملی نغمے پر پرفارم کیا۔
واپس کریں