دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کی حمایت کی پاداش میں ہندوستانی حکومت نے پنجابی زبان کے8یو ٹیوب چینل بلاک کر دیئے
No image امرتسر(کشیر رپورٹ)ہندوستانی حکومت نے پنجاب میں سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کی وسیع پیمانے پر حمایت کی صورتحال میں سکھوں کے پنجابی زبان میں8یوٹیوب چینلز پر پابندی عائید کرتے ہوئے انہیں بلاک کر دیا ہے۔ہندوستانی حکومت کا کہنا ہے کہ پنجابی زبان کے یہ یو ٹیوب چینل سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کے حق میں چلائے جا رہے تھے اور ان چینلز سے پنجاب میں ہندوستان سے آزادی کی حمایت اور تحریک میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستانی حکومت کی درخواست کے 48 گھنٹوں کے اندر، مبینہ طور پر خالصتان کے حامی جذبات کو فروغ دینے والے کم از کم چھ یوٹیوب چینلز کو 'بلاک' کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے سکریٹری اپورو چندرا نے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں میں بیرون ملک سے چلائے جانے والے چھ سے آٹھ یوٹیوب چینلز کو 'بلاک' کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجابی زبان میں مواد پیش کرنے والے یہ چینل سرحدی ریاست میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق حال ہی میں خالصتان کی حامی تنظیم 'وارث پنجاب دے' کے جتھیدار امرت پال سنگھ کے حامیوں کے ذریعہ اجنالہ، پنجاب میں ایک پولیس اسٹیشن پر حالیہ حملہ کرنے کے مد نظر یہ کارروائی کی گئی۔ سنگھ کے حامی مسلح تھے اور اپنے ایک ساتھی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ایک اور اہلکار نے کہا کہ یوٹیوب چینل کو 'بلاک' کرنے کی حکومت کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے یوٹیوب پر زور دیا ہے کہ وہ قابل اعتراض مواد کی خود بخود شناخت اور 'بلاک' کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت اور ریاضی کے طریقے استعمال کرے۔ تاہم یوٹیوب کو ہندوستانی تناظر میں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ مواد علاقائی زبانوں میں 'اپ لوڈ' کیا جا رہا ہے اور مواد کی جانچ پڑتال کے لیے جو سسٹم لگایا گیا ہے وہ انگریزی زبان پر مبنی ہے۔
واپس کریں