دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کے ایچ خورشید کی برسی کی تقریب سے سینئر موسٹ منسٹر خواجہ فاروق، صدر لبریشن لیگ خواجہ منظور قادر، اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر و دیگر شخصیات کا خطاب
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی) 11 مارچ 2023۔آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے موسٹ سینئر وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے جو شمع کے ایچ خورشید نے روشن کی تھی اسے کو لے کر آگے بڑھنا ہو گا کشمیری رہنما اگر خود ساری دنیا میں جا کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں، آزادکشمیر میں پارلیمانی جمہوریت کے فروغ عوام کے حق حکمرانی لانے میں کے ایچ خورشید کا اہم کردار تھا،تحریک پاکستان،میں آپ کا کلیدی کردار تھا،کے ایچ خورشید اپنی ذات میں انجمن تھے، اردو انگلش کے علاوہ جرمن زبان پر بھی عبور رکھتے تھے۔کشمیریوں کے لیے یہ بات فخر کی باعث ہے کہ قائد اعظم کا پرائیویٹ سیکرٹری ایک کشمیری تھا۔ قائداعظم محمد علی جناح ایک دور اندیش سیاستدان تھے جنہوں نے اپنی سیاسی بصیرت سے ایک ایسی شخصیت کا انتخاب کیا جو حقیقی معنوں میں اس کے اہل تھے اور انہوں نے وقت کے ساتھ اس کو ثابت کیا۔کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے تحریک آزادی کشمیر اور الحاق پاکستان کے خواہاں ہیں درندہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی کے اندر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے جب تک مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت مل نہیں جاتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان کا معاشی طور پر مضبوط و مستحکم ہونا ضروری ہے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ بہتر انداز سے لڑے سکے گا۔ہمارا مرنا جینا پاکستان کے ساتھ ہے۔پاکستان کی حکومتوں اور لوگوں نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا ہمارے دل پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ہندوستان میں مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35A کا خاتمہ کے کر مقبوضہ وادی کے اندر غیر ریاستی ہند کو ڈومیسائل جاری کیے جس سے انسانی حقوق کی پامالی ہوئی۔ہندوستان اپنی غلط پالیسیوں کے باعث ٹکڑے ٹکڑے ہونے کو ہے۔ہمیں نظریاتی افراتفری کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ رائے شماری کا مطالبہ ہو نا چاہیے۔ہندوستان کشمیریوں کا پاکستان سے ہمارا رشتہ کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔صدر ریاست برسٹر سلطان محمد چوہدری وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ہر فورم پر مسلہ کشمیر کی بات کی۔ ان خیالات کا اظہار آزادجموں وکشمیر کے سابق صدر کے ایچ خورشید مرحوم کی برسی کے موقع پر منعقدہ خطاب کررہے تھے۔
تقریب سے اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر،جموں کشمیر لبریشن لیگ کے صدر منظور قادر،،نائب صدر جموں کشمیر لبریشن لطیف میر،راجہ گلزار،حبیب مختیار،شیم اعوان،عارف آزاد اکبر، الحاج گل خنداں،و سابق، زاہد اکرام، راجہ سجاد لطیف،راجہ زاہد اکرم ایڈووکیٹ، اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے ایچ خورشید کی 35 برسی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر اور دیگر کا کہنا تھا کہ کے ایچ خورشید نے اپنی جدوجہد میں کبھی نفع نقصان کی پرواہ نہیں کی۔ کشمیری عوام کو ووٹ کا حق دلانے میں کے ایچ خورشید کا اہم کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے۔ کے ایچ خورشید نظریاتی شحصیت کا نام تھا ہم نے اس خطہ آزادجموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو قائم رکھنا ہے، آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین تحریک آزادی کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں کر سکتے، کشمیری پاکستان کو کبھی بھی دھوکہ نہیں دینگے۔ کشمیر ایک ناقابل تقسیم وحدت ہے۔ حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں اور عالمی دنیا کو باور کروائیں کہ مسلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کروائیں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اس معاملہ کو اقوام متحدہ کے متعلقہ فورم پر اٹھائے۔ علما کرام، سیاسی،حکومت آزادکشمیراور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قوم کو آنے والے دنوں کیلئے تیار رکھیں۔

واپس کریں