دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وادی نیلم میں اٹھمقام علاقے کے نواحی گائوں میں بھارتی فوج کا بم پھٹنے سے ایک خاتون سمیت آزاد کشمیر کے دو شہری زخمی
No image اٹھمقام(کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں بھارتی فوج کے فائر کئے گئے ایک کلسٹر بم کے پھٹنے سے ایک خاتون اور ایک آدمی زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیلم ویلی کے ضلعی ہیڈ کواٹر اٹھمقام میں سیز فائر لائین، لائین آف کنٹرول میں کے نواحی گائوں راوٹہ میں بھارتی فوج کا ایک کلسٹر بم پھٹنے سے ایک خاتون اور ایک آدمی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔ متنازعہ ریاست جموں وکشمیر کو غیر فطری اور کشمیریوں کو جبری طور پر تقسیم کی جانے والی لائین آف کنٹرول پہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ بندی جاری ہے تاہم دونوںملکوں کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری جاری رہنے کے عرصے میں بھارتی فوج کی طرف سے داغا جانے والا یہ بم پھٹنے سے رہ گیا تھا اور آج اٹھمقام کے نواحی گائوں راوٹہ کے دو شہری اس کا نشانہ بن گئے۔
واپس کریں