دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
میاں محمد نواز شریف سے آزاد کشمیر کے سابق سینئر بیورو کریٹ فرحت علی میر کی تفصیلی ملاقات ، مسئلہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے ترقیاتی و سیاسی امور پر گفتگو
No image لندن(کشیر رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف سے آزاد کشمیر کے سابق سنیئر بیوروکریٹ فرحت علی میر نے ملاقات کی۔لندن میں جمعہ کو ہونے والی اس ملاقات میں میاں محمد نواز شریف نے فرحت علی میر کے ساتھ مسئلہ کشمیر ، مقبوضہ کشمیر کے علاوہ آزاد کشمیر کے ترقیاتی اور سیاسی امور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔میاں محمد نواز شریف نے کشمیر کاز ، آزاد کشمیر کے امور اور آزاد کشمیر کی13ویں ترمیم کے حوالے سے فرحت علی میر کی خدمات کو سراہا۔ میاں محمد نواز شریف نے اس بارے میں دریافت کیا کہ 13ویں ترمیم سے آزاد کشمیر کو کیا کیا فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی امور کے علاوہ نیلم ویلی کے ترقیاتی امور اور سڑک کی تعمیر کے حوالے سے خاص طور پر دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد تائو بٹ کا دورہ کریں گے۔ میاں محمد نواز شریف نے فرحت علی میر سے کہا کہ انہیں اہم ذمہ داری دی جائے گی۔
اس موقع پر فرحت علی میر نے13ویں ترمیم کے حوالے سے میاں محمد نواز شریف کے بنیادی کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 13ترمیم ان کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکی۔فرحت علی میر نے میاں محمد نواز شریف سے کہا کہ ان کی طرف سے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو دوگنا کرنے اور وفاقی حکومت کی طرف سے ٹیکسوں کی آمدن سے آزاد کشمیر کو دی جانے والی گرانٹ میں خاطر خواہ اضافے کے انقلابی اور تاریخی اقدامات سے آزاد کشمیر کو ٹیکسوں کے نظام پر مکمل اختیار حاصل ہوا اور کئی اہم محکمے بشمول بجلی اور سیاحت جیسے محکمے آزاد کشمیر حکومت کو منتقل ہوئے،آزاد کشمیر میں مرکزی سڑکوں میں بہتری آئی جس سے لوگوں کوبہتر سفری سہولیات میسر آئی ہیں اوراس کے نتیجے میں ہی آزاد کشمیر کو آئینی اور مالیاتی استحکام حاصل ہوا۔میاں محمد نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ ان آئینی اور مالیاتی اختیارات کے نتیجے میں تعمیر و ترقی،معیاری تعلیم اور صحت کے شعبوں کو مزید بہتر بناتے ہوئے آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کو یقینی بنایا جائے گا۔

واپس کریں