دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا نومنتخب مئیرز، ڈپٹی میئرز، چئیرمین اور وائس چئیرمین کوکو خصوصی عزت و تکریم کے لئے گائون اورلوگو دینے کا فیصلہ
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ ) وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ راجہ سبیل ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے نومنتخب مئیرز، ڈپٹی میئرز، چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لیے بڑا سرپرائز ، منتخب نمائندوں کو خصوصی عزت و تکریم دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انکی ایک خاص پہچان ہو گی جو وہ اپنے دفتری اوقات میں استعمال کریں گئے ، ایک خاص قسم کا میڈل جس کے اوپر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا سرکاری (لوگو LOGO) ہو گا اور اس کے علاہ گائون ہو گا جو اپنے دفتر میں زیب تن کریں گئے یہ ان نمائندوں کی پہچان ہو گی۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری خبر کے مطابق وزیر اعظم تنویر الیاس کے معاون خصوصی نے کہا کہ اس سے ایک تو منتخب نمائندوں کی عزت افزائی ہو گی اس کے ساتھ ساتھ دوسرا عوام انکو آسانی پہچان سکے گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے جسکا سہرا وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو جاتا ہے ، راجہ سبیل ریاض نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے انقلابی اقدامات اور اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے بعد ان نمائندوں کو اعزاز دیا جا رہا ہے۔آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں مئیرز ، ڈپٹی میئرز ، چئیرمین اور وائس چئیرمین کی حلف برداری ہو گی جس کے بعد ان کا استقبالیہ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان دیں گے، اس سے قبل ان تمام نمائندوں کا مظفرآباد میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔
واپس کریں