دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30اپریل کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ ) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے صوبائی الیکشن کے انعقاد کے لئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطاب پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30اپریل کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے8مارچ کو جاری کئے گئے الیکشن شیڈول کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی12سے14مارچ تک جمع کئے جائیں گے، امیدواران کی فہرست 15مارچ کو مشتہر کی جائے گی،سیکورنٹی کی آخری تاریخ22مارچ،ریٹرنگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل کی آخری تاریخ 27مارچ،ایپلٹ ٹریبونل میں فیصلوں کی آخری تاریخ3اپریل،امیدواران کی ریوائیزڈ لسٹ کی اشاعت4اپریل،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ5اپریل اور6اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے پولنگ 30اپریل کو ہو گی۔
واپس کریں