دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے چند ملازمین کی آف شور کمپنیاں ہیں،کمشنر ان لینڈ ریونیو 35سے 40کروڑ روپے دے کر لگتے ہیں۔ وزیر اعظم تنویر الیاس
No image مظفرآباد(کشیر رپورٹ ) آزادکشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے دعوی کیاہے کہ آزاد کشمیر کے چند ملازمین نے آف شور کمپنیاں بنا رکھی ہیں۔ان کے تمام ثبوت اکٹھے کر چکے ہیں۔قانون کے شکنجہ سے کوئی نہیں بچ پا ئے گا۔عملی طور ریاست کو یرغمال بنا دیا گیا ہے، کمشنر ان لینڈ ریونیو 35سے 40کروڑ روپے دے کر لگتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری خبر کے مطابق وزیر اعظم تنویر الیاس نے مظفر آباد میں یوم خواتین کے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ مظفرآباد، باغ، پوچھ، میرپور، کوٹلی محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام پانچ ورکنگ ویمن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا۔ملازم پیشہ خواتین کے لیے 10 ڈے کیئر سینٹرز کا قیام عمل میں لایا۔ہنر مند خواتین کی بنائی مصنوعات کی فروخت کے لیے لاہور اسلام آباد میں ڈسپلے سنٹرزکا قیام کے علاو ہ مظفرآباد آباد شہر میں خواتین کی سفر سہولت کے لیے پنک بس سروس کا قیام عمل میں لایا، ہے۔ ویمن ڈویلپمنٹ کے ادارہ جات میں خواتین کے لیے11 نئے ٹریڈز میں جدید فنی تربیت کا اجراسے 1650خواتین مستفید ہوں گی۔

وزیر اعظم تنویر الیاس نے کہا کہ ہماری حکومت نے آزاد کشمیر کے اندر کامیاب خواتین پروگرام شروع کیا جس سے ہنر مند پڑھی لکھی عورتوں کو با عزت روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ہنر مند اور پڑھی لکھی خواتین کو باعزت روزگار اور آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔اس موقع وزریراعظم آزادکشمیر نے خواتین ورکرز کے لیے 25 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آزاد کشمیر کے اندر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو نمائندگی دے کر کے اپنا فرض ادا کیا ہے۔ تقریب سے موسٹ سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد نے بھی خطاب کیا جبکہ وزیر منصوبہ بندی چوہدری رشید بھی تقریب میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم تنویر الیاس نے آزاد کشمیر میں سخت احتساب کا اعلان کئی بار کیا ہے تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی اقدامات نظر نہیں آ سکے ہیں۔
واپس کریں