دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی عہدیداران کی نامزدگی کے دوسرے مرحلے میں 4نائب صدور، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،سیکرٹری اطلاعات اور صدر خواتین ونگ کا اعلان
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن نے دوسرے مرحلے مین پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے 6مرکزی عہدیداران اور چیئرمین خواتین ونگ کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔اس سے پہلے 5جولائی2022کو مسلم لیگ ن کے مرکزی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے شاہ غلام قادر کو صدر، طارق فاروق چودھری کو سیکرٹری جنرل اور مشتاق منہاس کو سینئر نائب صدر کے عہدے پر نامزد کیا گیا تھا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی طرف سے7مارچ کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چودھری محمد عزیز، ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، راجہ نصیر احمد خان اور مسز نورین عارف کو نائب صدور، سردار عبدالخالق وصی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، بیرسٹر سید افتخار گیلانی کو سیکرٹری اطلاعات اور مس مریم کشمیری کو صدر خواتین ونگ نامزد کیا گیا ہے۔اس طرح آٹھ مہینے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی عہدیداران کی نامزدگی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو اہے۔
واپس کریں