دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ضلعی انتظامیہ کی نیلم ویلی کے گیسٹ ہائوسز میں سیکورٹی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت
No image نیلم(کشیر رپورٹ)ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے پرائیویٹ گیسٹ ہائوسسز میں سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے پرائیویٹ گیسٹ ہائو سز مالکان کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایس پی ساجد عمران، اسسٹنٹ کمشنر آٹھ مقام راجہ محمد عظیم خان، اسسٹنٹ کمشنر شاردہ مشرف حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک غلام مرتضی، آفیسر اطلاعات محمد حنیف اور گیسٹ ہائوسسز کے مالکان نے شرکت کی۔اجلاس میں نیلم کے گیسٹ ہائو سز باالخصوص دریا کنارے پرواقع گیسٹ ہائوسز میں سیکورٹی کیمرہ جات کی فی الفور تنصیب پراتفاق ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے نیلم میں بالعموم اور باالخصوص دریا کنارے پرواقع گیسٹ ہائوسسز میں سیکورٹی کیمرہ جات کاجائزہ لیتے ہوئے کہاکہ نیلم میں سیاحت کے فروغ کیلئے گیسٹ ہائوسسز مالکان کیساتھ تعاون کوجاری رکھیں گئے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمبردآزماہونے کیلئے گیسٹ ہائوسسز میں کیمرہ جات کی تنصیب کیلئے انتظامیہ گیسٹ ہائوسسز مالکان سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک غلام مرتضی کوسیکورٹی کیمرہ جات کی فوری تنصیب میں حائل رکاوٹوں کودور کرنے کیلئے سفارشات ترتیب کرتے ہوئے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واپس کریں