دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر پراپرٹی لینے کے لئے کام کر رہے ہیں،انٹر نیشنل ایئر پورٹ،ڈرائی پورٹ،رٹھوعہ ہریام برج جلد مکمل۔ وزیر اعظم تنویر الیاس کی میر پور میں پریس کانفرنس
No image میرپور (پی آئی ڈی)07مارچ2023۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ میرپور میں انٹرنیشنل معیار کا ائیرپورٹ تعمیر کریں گے اور اگلے ہفتہ میرپور ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے۔پی ٹی آئی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کروائے ووٹروں کو آزادانہ ماحول میں حق رائے دہی کا موقع فراہم کیا۔گلگت کے لئے بس سروس اہم اقدام ہے۔سندھ حکومت سے دو لاکھ کنال زراعت کی پیدوارکے لئے اور دس ہزار کنال کراچی میں کشمیری کمیونٹی کی رہائشی سہولیات کی اراضی کے حصول کے لئے وزیراعلی سندھ سے بات کی ہے۔آزاد کشمیر میں سندھ ہائوس کے لئے 22 کنال ا ور گلگت بلتستان ہاس بنانے کے لئے جگہ دے دی ہے۔ مہاراجہ کی پنجاب اور دیگر صوبوں میں موجودجائیدادوں کو آزاد کشمیر حکومت کے حوالے کر نے سے کام کر رہے ہیں۔جن پختون بھائیوں نے جنگ آزا دی میں حصہ لیا ان کی یاد گار قائم کریں گے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے میر پور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میرپور اووسیز کا شہر ہے اس کو میں اپنے ماتھے کا تاج سمجھتا ہوں اس حوالے سے اوورسیز کے مسائل اور شہر کی تعمیر وترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ہماری واحد حکومت ہے جس کے صدر، وزیراعظم اور وزرا پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے نظریات الگ الگ ہوسکتے ہیں لیکن دشمنی نہیں ہونی چاہیے ہم نے آزاد کشمیر میں رواداری کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔میرپور رٹھوعہ ہریام برج کی تعمیر ہوگی اورمیرپور کے دیگر ترقیاتی منصوبہ جات بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔کراچی اور سندھ میں کشمیریوں کی بڑی تعداد موجود ہے کراچی میں آباد کشمیریوں کے لئے سندھ حکومت کی طرف سے کبھی کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ اگر چہ سابقہ حکومتوں کی قانون سازی سے احتساب کے عمل کو نقصان پہنچا لیکن ہم آزاد کشمیر میں احتساب کے عمل کو درست کریں گے اور خطہ میں ہماری حکومت کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لئے کوشاں ہے۔ایک سوال کے جواب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں آزاد کشمیر کے لوگ مختلف محکموں میں سرکاری نوکریاں کر رہے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ آزاد کشمیر کے گریڈ 20کے افسران ترقیاب ہو کر پاکستان میں اعلی عہدوں پر اپنی خدمات سر انجام دیں۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے صحافیوں کو فرائض کی ادا ئیگی کے لیے تمام سہولیات و مراعات دیں گے ان کی رہائشی کالونیاں بھی بنائیں گے اور استعداد کار بھی بڑھائیں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نظام تعلیم میں بہتری لا رہی ہے خواتین کے تعلیمی اداروں میں کیمروں کی تنصیب شروع کروا رہے ہیں اور مخلوط تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے لیے پردے کا اہتمام بھی کر وارہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 05اگست 2019کا بھارتی حکومت کا ظالمانہ فیصلہ کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی ہے جسے کشمیری کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں G20کانفرنس کے انعقاد کی مذمت کرتے ہیں بھارتی زیر قبضہ ریاست جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطابق متنازعہ ہے بھارت کے پاس کوئی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی جواز نہیں ہے کہ متنازعہ ریاست میں اس قسم کی کانفرنس منعقد کر وائے۔بھارتی حکمران ہمارے جذبہ ایمان کا امتحان نہ لیں۔بھارت کو اس کاخمیازہ بھگتنا پڑے گا۔اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین،پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور اور نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا اور ڈپٹی میئر محمد رمضان چغتائی بھی موجود تھے۔

واپس کریں