دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حریت کانفرنس آزا د کشمیر اور آزاد کشمیر کا10رکنی وفد جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52 ویں اجلاس میں شرکت کرے گا
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ )جنیوا میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52 ویں اجلاس میں حریت کانفرنس آزاد کشمیر اورآزاد کشمیر کا دس رکنی وفد شرکت کرے گا۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی کی زیر قیادت وفدمیں سید فیض نقشبندی، سردار امجد یوسف خان، شمیم شال، حسن البنا ، ایڈووکیٹ پرویز شاہ، ڈاکٹر ولید رسول، ڈاکٹر عبدالرشید، شگفتہ اشرف، ڈاکٹر سائرہ شاہ ،مسز نائلہ الطاف کیانی اور دیگر شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ یہ و فداقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنر، خصوصی نمائندوں، سفارت کاروں اور بین الاقوامی این جی اوز کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ وفد کا بنیادی مقصد بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بالخصوص ماورائے عدالت قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات، املاک کی بڑے پیمانے پر تباہی، اختلاف رائے پر پابندی، لوگوں کے تعلیم اور مذہبی حقوق پر حملوں اور کشمیری قیدیوں کی حالت زارپر توجہ مرکوز کرنا ہوگا۔۔وفد دنیا کو بھارتی حکومت کے مذموم عزائم سے آگاہ کرے گا جن کا مقصد خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا، فیصلہ سازی کے عمل میں مسلم اکثریت کے کردار کو کم کرنا اور غیرکشمیریوں کوووٹنگ کا حق دے کر اسمبلی میں کشمیری مسلمانوں کی سیاسی نمائندگی کو کم کرنا ہے۔ مندوبین انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال، زمینوں پر قبضے، جائیدادوں کی مسماری پر بھی بات کریں گے۔
واپس کریں