دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات16مارچ کو ہوں گے ، الیکشن شیڈول جاری
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) پاکستان کے وفاقی دارلحکومت کے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ الیکشن2024۔2023نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں16مارچ کو منعقد ہوں گے۔ اس بات کا فیصلہ الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو
چیئر مین الیکشن کمیٹی عاصم قدیر رانا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین کمیٹی زاہد فاروق ملک،ناصر میر، ناصر نقوی اور راحیل سواتی نے شرکت کی۔الیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی6مارچ سے 8مارچ تک شام4بجے سے شام6بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ امیدواران کی عبوری لسٹ 8مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 9مارچ کو شام 4بجے سے شام6بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔اعتراضات پر سماعت 10مارچ کو شام 4بجے سے شام6بجے ہو گی۔کا غذات نامزدگی 11مارچ کو 4بجے سے شام6بجے واپس لئے جا سکیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 11مارچ کو رات12بجے آویزاں کی جائے گی۔پولنگ 16مارچ کو10بجے صبح سے شام6بجے تک ہو گی۔کاغذات نامزدگی6مارچ سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے استقبالیہ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
واپس کریں