دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
محکمہ وائلڈ لائف نے میر پور سے بچائے گئے پنگولن کو بھمبر میں اس کے قدرتی ماحول میں آزاد کر دیا
No image بھمبر(کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے محکمہ وائلڈ لائف نے ایک پنگولن کو دیوا وٹالا نیشنل پارک میں اس کے قدرتی ماحول میں آزاد کر دیا۔ اس پنگولن کو ضلع میر پور کے ڈھانگری علاقے سے بچایا گیا تھا۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق آزاد کئے گئے اس پنگولن کی لمبائی دو فٹ اور وزن تقریبا ساڑھے پانچ کلو ہے۔پنگولن ممالیہ جانور ہے جو دیمک کھاتا ہے اور جنگلوں کے درختوں کو دیمک سے بچانے میں بہت مفید ہے۔پنگولن کشمیر، پنجاب اور سندھ میں پایا جاتا ہے جبکہ اسلام آباد میں اس کی نسل ختم ہونے کے قریب ہے۔اس کی عمر تقریبا بیس سال ہوتی ہے۔2016 میں 180 سے زیادہ ملکوں نے ایک معاہدے کا اعلان کیا جس کا مقصد پینگولن کی قانونی تجارت کو ختم کرنا ہے۔
واپس کریں