دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
زرعی زمینوں پہ تعمیرات کی پابندی، قابل کاشت زمین کاشت نہ کرنے پہ جرمانے کا فیصلہ، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی )5 مارچ 2023 ۔وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ زراعت کے فروغ ،جانوروں کی افزائش کیلئے دوررس اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔خطے کی خوشحالی اور عوام کو خود کفیل بنانے کیلئے بڑے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ، رواں سال ایام زراعت کے نام سے دو ہفتے ، یکم اپریل سے 7اپریل ایام زراعت اور15مارچ سے 27اپریل ایام فش منانے کا اعلان کردیا آزاد کشمیر میں مرغی کے گوشت کی فروخت پر تین دن کی پابندی عائد ہے انتظامیہ اس پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ مچھلی پر آزاد کشمیر میں کوئی پابندی نہیں لوگ اسے اور دالیں، سبزی اور فروٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کسان بچا ئومہم شروع کی جائے گی جس میں فصلوں کے فروغ اور افزائش کے حوالے سے تمام اقدمات حکومتی سطح پر کیے جائیں گے ، آزاد کشمیر کے کسان ہماری ترجیح او ہمارے سروں کا تاج ہیں کسان جتنی محنت کرینگے حکومت انکے ہاتھوں کو مضبوط کر یگی کسانوں کے بچوں کو میڈیکل ، انجینئرنگ کالجز اور یو نیورسٹیز میں داخلے دینگے ، زمینداروں کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ان کو بھرپور عزت دی جائے گی، دو سالوں میں کسان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں انکی محنت اور لگن خطے کی خوشحالی اور اجناس میں خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے جس کی زمین قابل کاشت اور زرخیر ہو گی کاشت نہ کرنے پر پچاس ہزار روپے سالانہ فی کنال کے حساب سے جرمانہ اور جن کی زمین بہت اچھی اور زرخیز ہو گی اس پر تعمیرات پر مکمل پابندی ہو گی خلاف ورزی کرنے والے کو تیس لاکھ روپے فی مرلہ جرمانہ عائد کیا جائے گا رواں سال میں محکمہ فیشرز کو یہ ٹارگٹ دیا جا رہا ہے کہ کم از کم تین ارب روپے کی مچھلی آزاد کشمیر کے اندر پالنی ہے وائلڈ لائف اور لائیوسٹاک کے حوالے سے آزاد کشمیر کے سکولوں او ر کالجز میں میں سپیشل دن بھی منایا جائے گا اور اسکے فروغ کیلئے اس میں حصہ لینے والوں کو انعامات بھی د ئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انگور ا ، خرگوش اور ابریشم لوگوں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے ، آزاد کشمیر میں پھلدار درختوں کی افزائش اور فروغ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائینگے اور آئندہ تین چار سالوں میں آزاد کشمیرہر قسم کے فروٹ میں خود کفیل ہو جائیگا ، پانچ مرلے کے گھروں میں تین فروٹ کے درخت اور کچن گارڈننگ کو لازمی قرار دیا جائیگا ،آزاد کشمیر میں گوشت اور دالوں کی ضرویات پوری کرنے کیلئے ہر قسم کے اقدمات اٹھائے جا ئیں گے، لوگوں کو گائے ، بھینسیں ، بکرے بکریاں اور انگورا خرگوش مفت بھی تقسیم کیے جائیں گے ، گلگت حکومت کیساتھ ملکر یا ک کے فارم ہا ئرسز آزاد کشمیر میں بنائیں گے یا ک کا گوشت دل کے مریضوں کیلئے انتہائی صحت بخش ہوتا ہے ،عوام حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور خطے کو خوشحال اور اپنے آپ کو خورکفیل بنانے کے لیے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریں

واپس کریں