دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اقوام متحدہ میں15سال کے مزاکرات کے بعد گہرے سمندر سے متعلق پہلے بین الاقوامی معاہدے کے متن پہ اتفاق
No image نیو یارک(کشیر رپورٹ) اقوام متحدہ میں15سال کے مزاکرات، جس میں4سال کے رسمی مزاکرات بھی شامل ہیں ، کے بعد گہرے سمندر سے متعلق گہرے سمندروں سے متعلق پہلے بین الاقوامی معاہدے کے متن سے اتفاق کر لیا ہے۔ اس معاہدے سے گہرے سمندر کے علاقے میںسمندری محفوظ علاقے قائم کئے جا سکیں گے۔اس بین الاقوامی معاہدے کو باقاعدہ طور پر اپنایا جائے گا اور اس عالمی معاہدے کا اقوام متحدہ کی چھ سرکاری زبانوں میںترجمہ بھی کیا جائے گا۔
گہرے سمندر ممالک کے خصوصی اقتصادی زون کی سرحد سے شروع ہوتے ہیں، جو ساحلی خطوں سے 200 ناٹیکل میل (370 کلومیٹر) تک پھیلے ہوئے ہیں۔ اس طرح وہ کسی ملک کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔گہرے سمندر کے علاقے دنیابھر کے سمندروں کا ساٹھ فیصد اور سمندروں سمیت دنیا بھر کے رقبے کے نصف کے برابر علاقہ ہے۔گہرے سمندری علاقے کا سمندری ماحولیاتی نظام انسانی سرگرمیوں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے زیادہ تر حصے کو جذب کر کے انسانی سانس لینے والی آکسیجن کی آدھی تخلیق کرتے ہیں اور گلوبل وارمنگ کو محدود کرتے ہیں۔لیکن انہیں موسمیاتی تبدیلیوں، آلودگی اور ضرورت سے زیادہ ماہی گیری سے خطرہ لاحق ہے۔اس وقت بلند سمندروں کا صرف ایک فیصد محفوظ ہے۔جب نیا معاہدہ نافذ ہو جائے گا تو یہ ان بین الاقوامی پانیوں میں سمندری محفوظ علاقوں کی تخلیق کی اجازت دے گا۔گہرے سمندر سے متعلق نیا عالمی معاہدہ ممالک کو بلند سمندروں پر مجوزہ سرگرمیوں کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے کا بھی پابند کرے گا۔
گہرے سمندر سے متعلق اس نئے بین الاقوامی معاہدے کی توثیق اور اس کے جلد نفاذ کے لئے یورپی یونین کی طرف سے 40 ملین یورو کا وعدہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ یورپی یونین کی طرف سے 2023 میں سمندروں کی تحقیق، نگرانی اور تحفظ کے لیے 860 ملین ڈالر کا اعلان بھی کیا ہے۔تمام ممالک کی طرف سے مجموعی طور پر 19 بلین ڈالر کا وعدہ کیا گیا۔

واپس کریں