دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے زلزلہ متاثرین کے لئے ترکیہ کے سفیر کو 48 کروڑ کا چیک دیا
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی)3مارچ2023۔وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے 48 کروڑ کا امدادی چیک ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاچی کے سپرد کردیا۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزرا کرام دیوان علی خان چغتائی، عبدالماجد خان،اکمل حسین سرگالہ,چیف سیکرٹری محمدعثمان چاچڑ، معاون خصوصی راجہ سبیل ریاض، میڈیا ایڈوائزرسردار زاہد تبسم کے ہمراہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ترکیہ سفارتخانے کا دورہ کیا۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے 47 کروڑ روپے جبکہ 1 کروڑ روپے اپنی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیہ کیے۔ترک سفارتخانے میں ترکش سفیر نے وزیراعظم آزادکشمیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے شہدائے زلزلہ کیلئے دعا کروائی۔ ترکش سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کشمیری عوام اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں،مشکل کی گھڑی میں کشمیری عوام اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے،2005 کے زلزلے میں ترکیہ نے فراخدلی سے کشمیری عوام کی مدد کی تھی۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاچاچی نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان، وفد میں شامل وزرا کرام، چیف سیکرٹری آزادکشمیر سمیت دیگر وفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کشمیری و پاکستانی عوام کی طورف سے حوصلہ افزائی اور مالی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
واپس کریں