دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برطانیہ میں سوا سو سال سے زائد عرصے سے قائم وکٹورین گھر آج بھی اچھی حالت میں موجود
No image لندن(کشیر رپورٹ) برطانیہ میں سوا سو سال سے زائد عرصہ قبل ایک ہی مخصوص شکل میں شہریوں کے لئے بڑی تعداد میں بنائے جانے والے وکٹورین طرز کے گھر آج بھی اچھی حالت میں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ملکہ وکٹوریہ کے دور حکومت میں 1837 سے 1901 کے درمیان شہریوں کے لئے بڑی تعداد میں ایک ہی طرز کے گھر تعمیر کئے گئے جنہیں وکٹورین مکانات کہا جا تاہے۔وکٹورین طرز کے کہلائے جانے والے ان گھروں میں 26 ملین افراد رہتے ہیں۔سوا سو سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود آج بھی وکٹورین طرز کے یہ مکانات بہت اچھی حالت میں ہیں اور برطانوی شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد آج بھی ان گھروں میں مقیم ہے۔دو منزلہ ان گھروں میں مرکزی دروازے سے داخل ہوتے ہی دیک دیوڑی ہوتی ہے جہاں سے دائیں طرف سے لکڑی کی بنی سیڑھیاں پہلی منزل پہ جاتی ہیں جہاں دو، تین کمرے اورایک باتھ روم ہوتا ہے۔ نچلی منزل پہ بائیں جانب ڈرائینگ روم، کامن روم، کچن، ایک بیڈ روم، ایک باتھ روم اور گھر کی پچھلی جانب ایک گارڈن ہوتا ہے۔وکٹورین عہد کے یہ گھر آج بھی مقبول ہیں۔
واپس کریں