دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برمنگھم میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں کا بڑا مظاہرہ
No image برمنگھم (کشیر رپورٹ) بھارت میں سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کی حمایت کی پاداش میں بھارتی جیلوں میں قید سکھوں کی رہائی کے لئے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں سکھ تنظیموں کا ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے ہندوستانی سفارت خانے کے باہر قید سکھوں کی پکی رہائی کے لیے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ ان کے ہاتھ میں خالصتان کا جھنڈا اور ہندوستان کی جیلوں میں قید سکھ قیدیوں کی تصویریں تھیں۔ مظاہرے میں برمنگھم کے نواحی قصبوں سے سکھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران مقررین نے ہندوستان میں غیر ملکی چینلز کو بند کرنے کی شدید مذمت کی۔ مختلف سکھ تنظیموں کے علاوہ ایس ایف او کے کوآرڈینیٹر جوگا سنگھ، کلدیپ سنگھ چھیڈو، کلونت سنگھ مٹھاڈا، دل خالصہ کے گروچرن سنگھ سلوہ، خالصتان جلاوتن کے سربراہ گروماج سنگھ گل، کشمیری رہنما منجیت سنگھ سمرا، بلوندر سنگھ ڈھلون، سربجیت سنگھ کنر، جوجھار سنگھ ببر، جسپال سنگھ وڈالا، منپریت سنگھ ڈربی، لکھویندر سنگھ ڈالیوال، منپریت سنگھ خالصہ، امریک سنگھ سہوتا اور شرومنی اکالی دل کے گرودیو سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔
واپس کریں