دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی ملاقات
No image اسلام آباد (پی آئی ڈی ) 26 فروری 2023۔وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات کے دوران آزادجموں و کشمیر سے متعلق اہم مالیاتی امور اور عوامی بہبود کے منصوبوں اور سکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے وفاقی وزیر خزانہ کو محصولات میں اضافے کے لئے حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں وفاق کی معاونت طلب کی ۔ملاقات کے دوران آزادجموں و کشمیر میں جاری اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحق ڈار نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا اور آزادجموں و کشمیر کی تعمیر وترقی کے لئے وفاقی حکومت کی مدد کا اعادہ کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادجموں و کشمیر کے عوام کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسکی ترقی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔انہوں نے محصولات میں اضافے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اعانت کی پیشکش کی ۔وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحق ڈار نے ملک کی اقتصادی حالت پر روشنی ڈالتے ہوے کہا موجودہ چیلنجنگ صورتحال کے باوجود حکومت نے ملک کی مالی حالت مستحکم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کشمیری عوام کی ترقی کیلیے تعاون پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا.چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ اور سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے ۔وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ ،سپیشل سیکرٹری خزانہ اویس منظر سومرو اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ذوالفقار یونس نے وفاقی وزیر خزانہ کی معاونت کی۔
واپس کریں